(۹۶۸۸)أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أَبِی تَمِیمَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ : مَنْ نَسِیَ مِنْ نُسُکِہِ شَیْئًا أَوْ تَرَکَہُ فَلْیُہْرِقْ دَمًا۔ قَالَ مَالِکٌ : لاَ أَدْرِی قَالَ تَرَکَ أَمْ نَسِیَ۔
قَالَ الشَّیْخُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَیُّوبَ : مَنْ تَرَکَ أَوْ نَسِیَ شَیْئًا مِنْ نُسُکِہِ فَلْیُہْرِقْ لَہُ دَمًا کَأَنَّہُ قَالَہُمَا جَمِیعًا وَرُوِّینَا عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّہُ قَالَ : مَنْ نَسِیَ جَمْرَۃً وَاحِدَۃً أَوِ الْجِمَارَ کُلَّہَا حَتَّی یَذْہَبَ أَیَّامُ التَّشْرِیقِ فَدَمٌ وَاحِدٌ یَجْزِیہِ۔ [صحیح۔ مالک ۹۴۰۔ ابن الجعد ۱۷۴۹]
(٩٦٨٨) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : جو شخص مناسک میں سے کچھ بھول گیا یا چھوڑ بیٹھا تو وہ خون بہائے۔ مالک فرماتے ہیں : مجھے علم نہیں بھولنے والے کو یہ حکم دیا ہے یا ترک کرنے والے کو۔
شیخ صاحب (رض) فرماتے ہیں : ایوب نے اسی طرح یہ بات بیان کی ہے کہ جو شخص اپنے مناسک میں سے کچھ بھول گیا یا چھوڑ دیا تو وہ خون بہائے، گویا کہ اس نے یہ دونوں باتیں ہی کہی ہیں اور ہمیں عطاء بن ابی رباح سے یہ بات روایت کی گئی ہے کہ انھوں نے فرمایا : جسے ایک یا سب جمرات کو رمی کرنا بھول گیا ، اسے ایک ہی خون کفایت کر جائے گا۔