(۹۷۱۰)أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْفَارْیَابِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ عَنِ الْجُعَیْدِ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ لِی السَّائِبُ : کَانَ الصَّاعُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ مُدًّا وَثُلُثَ مُدِّکُمُ الْیَوْمَ ، فَزِیدَ فِیہِ فِی زَمَنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ السَّائِبُ وَحُجَّ بِی فِی ثَقَلِ النَّبِیِّ -ﷺ وَأَنَا غُلاَمٌ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۳۳۴]
(٩٧١٠) جعید بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھے سائب نے کہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں صاع تمہارے آج کے صاع کے حساب سے ایک اور ثلث مد کا تھا پھر اس میں عمر بن عبدالعزیز (رض) کے دور میں اضافہ کیا گیا ہے، سائب کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل بیت کے ساتھ مجھے بھی حج پر لے جایا گیا جب کہ میں بچہ تھا۔