hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9721

.

سنن البيهقي

9721
Sunan Al Bayhaqi
(۹۷۱۶)أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی ہَارُونُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِی السَّفَرِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ اسْمَعُوا مِنِّی مَا أَقُولُ لَکُمْ وَأَسْمِعُونِی مَا تَقُولُونَ وَلاَ تَذْہَبُوا فَتَقُولُوا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَنْ طَافَ بِالْبَیْتِ فَلْیَطُفْ مِنْ وَرَائِ الْحِجْرِ وَلاَ تَقُولُوا الْحَطِیمُ فَإِنَّ الرَّجُلَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ کَانَ یَحْلِفُ فَیُلْقِی سَوْطَہُ أَوْ نَعْلَہُ أَوْ قَوْسَہُ ، وَأَیُّمَا صَبِیٍّ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ فَقَدْ قَضَتْ حَجَّتُہُ عَنْہُ مَا دَامَ صَغِیرًا فَإِذَا بَلَغَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ أُخْرَی ، وَأَیُّمَا عَبْدٍ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ فَقَدْ قَضَتْ عَنْہُ حَجَّتُہُ مَا دَامَ عَبْدًا فَإِذَا عُتِقَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ أُخْرَی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ سُفْیَانَ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَسُقِ الْحَدِیثَ بِتَمَامِہِ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِیمَا مَضَی حَدِیثُ أَبِی ظَبْیَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا فِی حَجِّ الصَّبِیِّ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۶۳۵]
(٩٧١٦) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : لوگو ! جو میں کہتا ہوں وہ سنو اور جو تم کہتے ہو وہ مجھے سناؤ اور جا کر یہ نہ کہنا کہ ابن عباس (رض) نے یوں کہہ دیا ہے، جو شخص بھی بیت اللہ کا طواف کرے، وہ منڈیر کے پیچھے سے طواف کرے اور تم حطیم نہ کہو کیوں کہ آدمی جاہلیت میں قسم اٹھاتا اور اپنا کوڑا یا جوتا یا کمان پھینک دیتا اور جس بھی بچے کو اس کے گھر والے حج کرائیں تو جب تک وہ چھوٹا ہے اس کا حج ادا ہوچکا ، لیکن جونہی بالغ ہوا تو اس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہے اور جس غلام کو اس کے مالک حج کروائیں تو جب تک وہ غلام ہے اس کا حج اس کو کفایت کرے گا ، لیکن جونہی وہ آزاد ہوا تو اس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہے۔
امام بخاری (رح) نے یہ حدیث عبداللہ بن محمد از سفیان کے واسطہ سے نقل کی ہے ، لیکن وہ پوری نہیں ہے اور ہمیں گزشتہ روایات میں ابو ظبیان کے واسطہ سے ابن عباس کی حدیث بچے وغیرہ کے حج کے بارے میں مرفوعاً بھی اور موقوفاً بھی روایت کی گئی ہے۔