(۹۸۲۴)کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُغِیرَۃِ الضَّبِّیِّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَدْ فَاتَہُ الْحَجُّ قَالَ عُمَرُ : اجْعَلْہَا عُمْرَۃً وَعَلَیْکَ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ قَالَ الأَسْوَدُ : مَکَثْتُ عِشْرِینَ سَنَۃً ثُمَّ سَأَلْتُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عُمَرَ۔ [صحیح لغیرہ]
(٩٨٢٤) ابراہیم نخعی حضرت ساود سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمر (رض) کے پاس آیا ، جس کا حج رہ گیا تھا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس کو عمرہ بنا لو اور آئندہ سال آپ کے اوپر حج ہے۔ اسود کہتے ہیں : میں ٢٠ سال تک ٹھہرا رہا۔ پھر میں نے زید بن ثابت سے اس کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے بھی حضرت عمر (رض) کی طرح فرمایا۔