hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9834

.

سنن البيهقي

9834
Sunan Al Bayhaqi
(۹۸۲۹)أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ : رَجُلٌ حَجَّ أَوَّلَ مَا حَجَّ فَأَخْطَأَ النَّاسُ بِیَوْمِ النَّحْرِ أَیَجْزِئُ عَنْہُ قَالَ : نَعَمْ إِی لَعَمْرِی إِنَّہَا لَتَجْزِئُ عَنْہُ قَالَ وَأَحْسِبُہُ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ : فِطْرُکُمْ یَوْمَ تُفْطِرُونَ وَأَضْحَاکُمْ یَوْمَ تُضَحُّونَ ۔ وَأُرَاہُ قَالَ : وَعَرَفَۃُ یَوْمَ تَعَرِّفُونَ ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الشافعی فی لام ۱/ ۳۸۲]
(٩٨٢٩) ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے عطا سے کہا : ایک شخص نے حج کیا ، پھر یوم النحر یعنی قربانی کے دن کو بھول گیا۔ کیا ان سے کفایت کر جائے گا۔ فرماتے ہیں : میری عمر کی قسم ! اس سے کفایت کر جائے گا۔ میرا گمان ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہاری عیدالفطر کا دن وہ ہے جس دن امام افطار کرے اور تمہاری عیدالاضحی کا دن جب تم قربانی کرو اور میرا خیال ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور عرفہ کا وہ دن ہے جب لوگ قیام کریں۔