(۹۸۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَبِی الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -قَالَ : ((إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمُ الْعَوْدَ فَلْیَتَوَضَّأْ فَإِنَّہُ أَنْشَطُ لِلْعَوْدِ))۔
وَرُوِّینَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : أَنَّہُ أَمَرَ بِالْوُضُوئِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن خبان ۱۲۱۱]
(٩٨٥) (الف) سیدنا ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم سے کوئی دوبارہ (اپنی بیوی کے پاس) آنے کا ارادہ کرے تو وہ وضو کرلے، یہ دوبارہ لوٹنے کے لیے زیادہ چستی کا سبب ہے۔
(ب) عمر بن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کا حکم دیا۔