(۹۸۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ السُّوسِیُّ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنَا أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فِی فَتْحِ مَکَّۃَ قَالَ فَقَامَ فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ حَبَسَ عَنْ مَکَّۃَ الْفِیلَ وَسَلَّطَ عَلَیْہَا رَسُولَہُ وَالْمُؤْمِنِینَ وَإِنَّہَا لَمْ تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِی وَلاَ لأَحَدٍ بَعْدِی وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِی سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ وَإِنَّہَا سَاعَتِی ہَذِہِ ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَوْزَاعِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۳۰۲]
(٩٨٤٣) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور فرمایا : اللہ نے مکہ سے ہاتھیوں کو روک لیا اپنے رسول اور مومنوں کو مسلط کردیا۔ یہ نہ تو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال تھا اور نہ ہی میرے بعد اور میرے لیے بھی دن کی اس گھڑی میں جائز قرار دیا گیا ہے اور یہی وہ گھڑی ہے۔