(۹۸۸۱)أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِیُّ الْکُوفِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَضَی عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی الضَّبُعِ کَبْشًا وَفِی الظَّبْیِ شَاۃً وَفِی الأَرْنَبِ جَفْرَۃً وَفِی الْیَرْبُوعِ عَنَاقًا کَذَا فِی کِتَابِی جَفْرَۃً فِی الأَرْنَبِ وَعَنَاقًا فِی الْیَرْبُوعِ۔ [صحیح]
(٩٨٨١) حضرت عطاء جابر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے گوہ کے عوض ایک مینڈھے کا فیصلہ فرمایا اور ہرن کے عوض بکری کا ، خرگوش کے عوض بکری کا ایک سالہ بچہ اور چوہے کے عوض ایک سالہ بکری کا بچہ۔ اس طرح میری کتاب میں ہے کہ بھیڑ کا بچہ خرگوش کے عوض، بکری کا بچہ چوہے کے عوض ہے۔