hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9923

.

سنن البيهقي

9923
Sunan Al Bayhaqi
(۹۹۱۹)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ زَمَنَ الْحُدَیْبِیَۃِ فَأَحْرَمَ أَصْحَابِی وَلَمْ أُحْرِمْ فَرَأَیْتُ حِمَارًا فَحَمَلْتُ عَلَیْہِ فَاصْطَدْتُہُ فَذَکَرْتُ شَأْنَہُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ وَذَکَرْتُ أَنِّی لَمْ أَکُنْ أَحْرَمْتُ وأَنِّی إِنَّمَا اصْطَدْتُہُ لَکَ فَأَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ أَصْحَابَہُ فَأَکَلُوا وَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ حِینَ أَخْبَرْتُہُ أَنِّی اصْطَدْتُہُ لَہُ قَالَ عَلِیٌّ قَالَ لَنَا أَبُو بَکْرٍ قَوْلَہُ : اصْطَدْتُہُ لَکَ وَقَوْلُہُ : وَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ لاَ أَعْلَمُ أَحَدًا ذَکَرَ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ عَنْ مَعْمَرٍ وَہُوَ مُوَافِقٌ لِمَا رُوِیَ عَنْ عُثْمَانَ۔ [شاذ۔ اخرجہ عبدالرزاق ۸۳۳۷]
(٩٩١٩) عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں حدیبیہ کے سال نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلا، میرے ساتھیوں نے احرام باندھا ہوا تھا اور میں محرم نہ تھا، میں نے ایک گدھا دیکھا اس پر حملہ کر کے شکار کرلیا، میں نے اس کی حالت کا تذکرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا اور میں نے بتایا کہ میں محرم نہ تھا، لیکن شکار میں نے آپ کے لیے کیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کو حکم دیا : کھاؤ لیکن خود نہ کھایا علی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے کہا : میں نے شکار آپ کے لیے کیا ہے کہ یہ قول بھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کچھ نہ کھایا، میں نہیں جانتا کہ کسی نے اس جملہ کو اس حدیث میں معمر سے نقل کیا ہو۔