hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9954

.

سنن البيهقي

9954
Sunan Al Bayhaqi
(۹۹۵۰)أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ : مَنْ قَطَعَ مِنْ شَجَرِ الْحَرَمِ شَیْئًا جَزَاہُ حَلاَلاً کَانَ أَوْ مُحْرِمًا فِی الشَّجَرَۃِ الصَّغِیرَۃِ شَاۃٌ وَفِی الْکَبِیرَۃِ بَقَرَۃٌ۔ یُرْوَی ہَذَا عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ وَعَطَائٍ ۔ وَبِہَذَا الإِسْنَادِ قَالَ فِی الإِمْلاَئِ وَالْفِدْیَۃِ فِی مُتَقَدِّمِ الْخَبَرِ عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ وَعَطَائٍ مُجْتَمِعَۃً فِی أَنَّ فِی الدُّوحَۃِ بَقَرَۃٌ وَالدُّوحَۃُ : الشَّجَرَۃُ الْعَظِیمَۃُ۔ وَقَالَ عَطَائٌ فِی الشَّجَرَۃِ دُونَہَا شَاۃٌ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَالْقِیَاسُ لَوْلاَ مَا وَصَفَتُ فِیہِ أَنَّہُ یَفْدِیہِ مَنْ أَصَابَہُ بِقِیمَتِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : رُوِّینَا عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ فِی الرَّجُلِ یَقْطَعُ مِنْ شَجَرِ الْحَرَمِ قَالَ فِی الْقَضِیبِ دِرْہَمٌ وَفِی الدُّوحَۃِ بَقَرَۃٌ۔ [صحیح]
(٩٩٥٠) ربیع کہتے ہیں کہ امام شافعی (رض) نے فرمایا : جس نے حرم کا درخت کاٹا وہ محرم یا حلال ہو اس پر فدیہ ہے۔ چھوٹے درخت کے عوض ایک بکری اور بڑے درخت کے عوض گائے۔ یہ ابن زبیر اور عطاء سے منقول ہے۔
(ب) ابن زبیر اور عطاء اس بات پر متفق ہیں کہ بڑے درخت کے عوض گائے ہے۔
(ج) اور عطاء کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ کسی درخت کے عوض بکری ہے۔
(د) امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ موجود نہ ہو جس کو میں نے بیان کیا ہے تو وہ اس کے فدیہ میں اس کے برابر قیمت دے گا۔
(ح) عطاء ایک آدمی کے متعلق فرماتے ہیں ، جو حرم سے درخت کاٹتا تھا کہ پیلوں کے عوض ایک درہم اور بڑے درخت کے عوض ایک گائے۔