(۹۹۵۶)وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَجَائِ بْنِ السِّنْدِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ عَنْ عَمِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ قَالَ : إِنَّ إِبْرَاہِیمَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ حَرَّمَ مَکَّۃَ وَإِنِّی حَرَّمْتُ الْمَدِینَۃَ کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ مَکَّۃَ وَدَعَوْتُ لَہَا فِی مُدِّہَا وَصَاعِہَا مِثْلَ مَا دَعَا إِبْرَاہِیمُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ لِمَکَّۃَ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کَامِلٍ الْجَحْدَرِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۰]
(٩٩٥٦) عباد بن تمیم اپنے چچا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا، جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس کے مد اور صاع میں برکت کی دعا کی جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کے لیے دعا کی تھی۔