(۹۹۶۸)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَۃَ : أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ اللَّیْثِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَۃَ عَنْ یَعْلَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہُرْمُزَ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُبَادَۃَ الزُّرَقِیَّ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ کَانَ یَصِیدُ الْعَصَافِیرَ فِی بِئْرِ إِہَابٍ وَکَانَتْ لَہُمْ فَرَآنِی عُبَادَۃُ وَقَدْ أَخَذْتُ عُصْفُورًا فَانْتَزَعَہُ مِنِّی فَأَرْسَلَہُ وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ حَرَّمَ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ مَکَّۃَ وَکَانَ عُبَادَۃُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُول اللَّہِ -ﷺ -۔
[صحیح لغیرہ۔ احمد ۳۱۷]
(٩٩٦٨) یعلی بن عبدالرحمن بن ہرمز عبداللہ بن عبادہ زرقی سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ اہاب کے کنویں پر چڑیوں کا شکار کرتے تھے جو وہاں تھیں، عبادہ نے مجھے دیکھ لیا، میں نے چڑیا پکڑ رکھی تھیں، اس نے مجھ سے چھین لیں اور چھوڑ دیں، پھر فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا ہے، جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا ہے اور عبادہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے تھے۔