hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9974

.

سنن البيهقي

9974
Sunan Al Bayhaqi
(۹۹۷۰)أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یُونُسَ بْنِ یُوسُفَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ : أَنَّہُ وَجَدَ غِلْمَانًا قَدْ أَلْجَئُوا ثَعْلَبًا إِلَی زَاوِیَۃٍ فَطَرَدَہُمْ عَنْہُ قَالَ مَالِکٌ : وَلاَ أَعْلَمُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : أَفِی حَرَمِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ یُصْنَعُ ہَذَا۔قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَیَّ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَنَا بِالأَسْوَافِ وَقَدِ اصْطَدْتُ نُہَسًا فَأَخَذَہُ زَیْدٌ مِنْ یَدِی فَأَرْسَلَہُ۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْبُوشَنْجِیُّ النُّہَسَائُ الطَّیْرُ الصَّغِیرُ فَوْقَ الْعُصْفُورِ شَبِیہٌ بِالْقُنْبُرَۃِ۔ الرَّجُلُ الَّذِی لَمْ یُسَمِّہِ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ رَحِمَنَا اللَّہُ وَإِیَّاہُ یُقَالُ ہُوَ شُرَحْبِیلُ أَبُو سَعْدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۱۵۷۸]
(٩٩٧٠) عطاء بن یسار حضرت ابو ایوب انصاری (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے دو بچوں کو پایا جو مدینہ کے اطراف میں لومڑی کو مجبور یا خوف زدہ کر رہے تھے تو انھوں نے ان کو اس لومڑی سے بھگایا۔ امام مالک (رض) فرماتے ہیں مجھے معلوم نہیں مگر انھوں نے کہا : کیا اللہ کے رسول کے حرم میں یہ کیا جا رہا ہے۔
(ب) مالک ایک شخص سے روایت فرماتے ہیں کہ زید بن ثابت میرے پاس آئے اور میں اسواف نامی جگہ پر تھا۔ میں نے نہس کا شکار کیا۔ (لٹور کے مانند ایک پرندہ جو ہمیشہ دم ہلاتا رہتا ہے اور چڑیوں کا شکار کرتا ہے) تو زید نے میرے ہاتھ سے پکڑ لیا اور چھوڑ دیا۔