hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9980

.

سنن البيهقي

9980
Sunan Al Bayhaqi
(۹۹۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ : مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنِی یَعْلَی بْنُ حَکِیمٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : رَأَیْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ أَخَذَ رَجُلاً یَصِیدُ فِی حَرَمِ الْمَدِینَۃِ الَّذِی حَرَّمَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فَسَلَبَہُ ثِیَابَہُ فَجَائُ وا مَوَالِیہِ فَکَلَّمُوہُ فِیہِ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ حَرَّمَ ہَذَا الْحَرَمَ وَقَالَ : مَنْ أَخَذَ أَحَدًا یَصِیدُ فِیہِ فَلْیَسْلُبْہُ ۔ فَلاَ أَرُدُّ عَلَیْکُمْ طُعْمَۃً أَطْعَمَنِیہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ وَلَکِنْ إِنْ شِئْتُمْ دَفَعْتُ إِلَیْکُمْ ثَمَنَہُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۲۰۳۷]
(٩٩٧٦) سلیمان بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص (رض) کو دیکھا، انھوں نے ایک آدمی کو پکڑا جو حرم مدینہ میں شکار کر رہا تھا، جس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حرم قرار دیا تھا۔ اس کے کپڑے چھین لیے۔ اس کے آقا آئے، انھوں نے اس کے بارے میں کلام کیا تو سعد بن ابی وقاص (رض) کہنے لگے کہ اس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حرم قرار دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے کسی کو شکار کرتے پکڑ لیا وہ اس کا سامان لے لے۔ میں تو وہ مال یا کھانا جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عطا کیا ہے ہرگز واپس نہ کروں گا۔ لیکن اگر تم چاہو تو میں اس کی قیمت واپس کردیتا ہوں۔