hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 999

.

سنن البيهقي

999
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۰۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ بَدْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ الأَسْلَعُ قَالَ : کُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِیَّ -ﷺ -فَأَتَاہُ جِبْرِیلُ بِآیَۃِ التَّیَمُّمِ ، فَأَرَانِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -کَیْفَ الْمَسْحُ لِلتَّیَمُّمِ ، فَضَرَبْتُ بِیَدِی الأَرْضَ ضَرْبَۃً وَاحِدَۃً فَمَسَحْتُ بِہِمَا وَجْہِی ، ثُمَّ ضَرَبْتُ بِہِمَا الأَرْضَ فَمَسَحْتُ یَدَی إِلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔ الرَّبِیعُ بْنُ بَدْرٍ ضَعِیفٌ إِلاَّ أَنَّہُ غَیْرُ مُنْفَرِدٍ۔ (ت) وَقَدْ رُوِّینَا ہَذَا الْقَوْلَ مِنَ التَّابِعِینَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَالْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ وَالشَّعْبِیِّ وَإِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ۔ [ضعیف۔ جدًا أخرجہ الدار قطنی ۱/۱۷۹]
(١٠٠٠) ربیع بن بدر کے دادا ایک شخص سے جس کو اسلع کہا جاتا ہے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کرتا تھا، جبرائیل (علیہ السلام) آیت تیمم لے کر آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دکھایا کہ تیمم کے لیے مسح کیسے جاتا ہے، میں نے ایک مرتبہ ہاتھ زمین پر مارا، اپنے چہرے پر مسح کیا پھر ان کو زمین پر مارا اور اپنے ہاتھوں کا کہنیوں سمیت مسح کیا۔
(ب) ربیع بن بدر ضعیف ہے۔ (ج) ہم نے یہ قول تابعین یعنی سالم بن عبداللہ، حسن بصری، شعبی اور ابراہیم نخعی سے نقل کیا ہے۔
اس روایت میں ربیع بن بدر ضعیف اور منفرد ہے۔