HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

10084

(۱۰۰۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ أَخِی جُوَیْرِیَۃَ حَدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عُبَیْدَ اللَّہِ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ وَسَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَاہُ : أَنَّہُمَا کَلَّمَا عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ لَیَالِیَ نَزَلَ الْجَیْشُ بِابْنِ الزُّبَیْرِ قَبْلَ أَنْ یُقْتَلَ قَالاَ : لاَ یَضُرُّکَ أَنْ لاَ تَحُجَّ الْعَامَ إِنَّا نَخَافُ أَنْ یُحَالَ بَیْنَکَ وَبَیْنَ الْبَیْتِ قَالَ : قَدْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَحَالَ کُفَّارُ قُرَیْشٍ دُونَ الْبَیْتِ فَنَحَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ہَدْیَہُ وَحَلَقَ رَأْسَہُ وَأُشْہِدُکُمْ أَنِّی قَدْ أَوْجَبْتُ عُمْرَۃً إِنْ شَائَ اللَّہُ أَنْطَلِقُ فَإِنْ خُلِّیَ بَیْنِی وَبَیْنَ الْبَیْتِ طُفْتُ وَإِنْ حِیلَ بَیْنِی وَبَیْنَہُ فَعَلْتُ کَمَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا مَعَہُ فَأَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ ثُمَّ سَارَ سَاعَۃً فَقَالَ : إِنَّمَا شَأْنُہُمَا وَاحِدٌ أُشْہِدُکُمْ أَنِّی قَدْ أَوْجَبْتُ حَجَّۃً مَعَ عُمْرَتِی فَلَمْ یَحِلَّ مِنْہُمَا حَتَّی حَلَّ یَوْمَ النَّحْرِ وَأَہْدَی وَکَانَ یَقُولُ : مَنْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ وَأَہْلَّ بِہِمَا جَمِیعًا فَإِنَّہُ لاَ یَحِلُّ حَتَّی یَحِلَّ مِنْہُمَا جَمِیعًا یَوْمَ النَّحْرِ وَیَطُوفَ عَنْہُمَا جَمِیعًا طَوَافًا وَاحِدًا وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ یَوْمَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ وَقَوْلُہُ : یَوْمَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ یَرْجِعُ إِلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ یَعْنِی وَاللَّہُ أَعْلَمُ یَجْزِیہِ طَوَافٌ وَاحِدٌ بَیْنَہُمَا یَوْمَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ بَعْدَ طَوَافِ الْقُدُومِ عَنْہُمَا جَمِیعًا ثُمَّ لاَ یَحِلُّ التَّحَلُّلَ الثَّانِیَ إِلاَّ بِالطَّوَافِ بِالْبَیْتِ یَوْمَ النَّحْرِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ أَیْضًا عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جُوَیْرِیَۃَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ بَعْضَ بَنِی عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : لَوْ أَقَمْتَ وَإِنَّمَا أَرْدَفَہُ بِذَلِکَ لأَنَّ فِی رِوَایَۃِ ابْنِ أَخِی جُوَیْرِیَۃَ أَنَّ عُبَیْدَ اللَّہِ وَ{ سَالِمًا } أَخْبَرَاہُ أَنَّہُمَا کَلَّمَا وَفِی سَائِرِ الرِّوَایَاتِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ وَ{ سَالِمًا } کَلَّمَا وَعَبْدُ اللَّہِ أَصَحُّ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۱۳]
(١٠٠٨٠) نافع فرماتے ہیں کہ عبیداللہ بن عبداللہ اور سالم بن عبداللہ نے ان کو بتایا کہ ان دونوں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے گفتگو کی جب ابن زبیر کے پاس لشکر آیا تھا، وہ ابھی قتل نہ ہوئے تھے۔ ان دونوں نے کہا : آپ کو نقصان نہ ہوگا اگر آپ اس سال حج نہ کریں، کیوں کہ ہمیں ڈر ہے کہ آپ کے اور بیت اللہ کے درمیان رکاوٹ حائل کردی جائے گی تو عبداللہ بن عمر (رض) فرمانے لگے : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے تو مشرکین مکہ بیت اللہ کے درمیان رکاوٹ بن گئے تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کی، سر منڈایا اور فرمایا : میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے عمرہ کو اپنے اوپر واجب کرلیا ہے، ان شاء اللہ اگر میرے اور بیت اللہ کے درمیان رکاوٹ نہ ہوئی تو بیت اللہ کا طواف کروں گا، اگر رکاوٹ بن گئی تو پھر ویسا ہی کروں گا جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ آپ نے ذوالحلیفہ میں عمرہ کا احرام باندھا پھر تھوڑا سا چلے اور فرمایا : ان دونوں (حج و عمرہ) کی ایک ہی حالت ہے اور فرمایا : میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے حج کو بھی اپنے عمرہ کے ساتھ واجب کرلیا ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قربانی کے دن حلال ہوئے تھے اور آپ نے قربانی کی اور فرمایا : جس نے حج و عمرہ کا اکٹھا احرام باندھا تو وہ قربانی کے دن ہی حلال ہوگا اور حج و عمرہ کا ایک ہی طواف کرے گا اور صفا ومروہ کی سعی کرے گا جس دن مکہ میں داخل ہوگا۔
(ب) عبداللہ بن محمد بن اسماء کہتے ہیں : جس دن مکہ میں داخل ہوا اور صفا ومروہ کی طرف واپس آیا۔ یعنی اللہ خوب جانتا ہے کہ حج و عمرہ سے صرف ایک طواف کفایت کر جائے گا طواف قدوم کے بعد ، پھر دوسری حلت بیت اللہ کے بعد ہوگی قربانی کے دن۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔