HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

11697

(۱۱۶۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خُفِّفَ عَلَی دَاوُدَ الْقُرْآنُ فَکَانَ یَأْمُرُ بِدَوَابِّہِ تُسْرَجُ فَکَانَ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُسْرَجَ دَابَّتُہُ وَکَانَ لاَ یَأْکُلُ إِلاَّ مِنْ عَمَلِ یَدَیْہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ مُوسَی عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ آخِرَ الْخَبَرِ۔ وَرُوِیَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَإِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَوَّلَ الْخَبَرِ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَوْمًا عُمَّالَ أَنْفُسِہِمْ وَفِی رِوَایَۃٍ :فَکَانُوا یُعَالِجُونَ أَرَضِیہِمْ بِأَیْدِیہِمْ۔ وَرُوِّینَا عَنْ خَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنْتُ قَیْنًا۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فِی قِصَّۃِ إِبْرَاہِیمَ ابْنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ دَفَعَہُ إِلَی أُمِّ سَیْفٍ امْرَأَۃِ قَیْنٍ بِالْمَدِینَۃِ۔ وَعَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی قِصَّۃِ الْمِنْبَرِ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی امْرَأَۃٍ : أَنْ مُرِی غُلاَمَکِ النَّجَّارَ یَعْمَلُ لِی أَعْوَادًا أَجْلِسُ عَلَیْہِنَّ ۔ وَعَنْ سَہْلٍ فِی الْمَرْأَۃِ الَّتِی جَائَ تْ بِبُرْدَۃٍ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی نَسَجْتُ ہَذِہِ بِیَدَیَّ أَکْسُوکَہَا۔ وَعَنْ أَبِی مَسْعُودٍ : کَانَ رَجُلٌ مِنْ الأَنْصَارِ یُقَالُ لَہُ أَبُو شُعَیْبٍ وَکَانَ لَہُ غُلاَمٌ لَحَّامٌ وَفِی رِوَایَۃٍ قَصَّابٌ فَقَالَ : اصْنَعْ لِی طَعَامًا أَدْعُو رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-۔ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی قِصَّۃِ تَحْرِیمِ مَکَّۃَ قَالَ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِلاَّ الإِذْخِرَ لِصَاغَتِنَا وَلِسُقُفِ بُیُوتِنَا قَالَ : إِلاَّ الإِذْخِرَ ۔ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَعْطَی الْحَجَّامَ أَجْرَہُ وَلَوْ عَلِمَہُ خَبِیثًا لَمْ یُعْطِہِ۔ وَفِی کُلِّ ہَذَا دَلاَلَۃٌ عَلَی جَوَازِ الاِکْتِسَابِ بِہَذِہِ الْحِرَفِ وَمَا فِی مَعْنَاہَا وَقَدْ مَرَّ فِی الْکِتَابِ إِسْنَادُ کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہَا أَوْ سَیَمُرُّ إِنْ شَائَ اللَّہُ۔وَفِی الأَحَادِیثِ الثَّلاَثَۃِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ الَّذِی۔ [بخاری ۲۰۷۳]
(١١٦٩٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : داؤد (علیہ السلام) پر زبور کی تلاوت آسان کردی گئی تھی۔ چنانچہ وہ اپنی سواری پر زین کسنے کا حکم دیتے تھے اور زین کسی جانے سے پہلے ہی پوری زبور پڑھ لیتے تھے اور آپ صرف اپنے ہاتھوں کی کمائی ہی کھاتے تھے۔
حضرت عائشہ فرماتی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کام کرنے والے لوگ تھے۔ ایک روایت میں ہے کہ وہ اپنے مریضوں کا علاج خود کرتے تھے۔ خباب بن ارت (رض) فرماتے ہیں : میں لو ہارکا کام کرتا تھا۔ انس بن مالک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیٹے ابراہیم کے قصہ میں فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابراہیم کو مدینہ کی ایک لو ہارہ عورت ام سیف کی طرف بھیجا، سھل بن سعد منبر والے قصہ میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت کو پیغام بھیجا کہ وہ اپنے غلام کو حکم دے کہ وہ میرے بیٹے کے لیے منبر بنائے۔ حضرت سہل سی منقول ہے کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے چادر لے کر آئی اور فرمانے لگی : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے اپنے ہاتھسیتیار کی ہے تاکہ آپ کو پہناؤ ں۔ حضرت ابو مسعود (رض) فرماتے ہیں : انصاریوں کا ایک آدمی تھا جس کا نام ابو شعیب تھا، اس کا غلام گوشت کرنے والا تھا۔ ایک روایت میں قصاب کے لفظ ہیں : اس نے کہا : کھانا تیار کرو تاکہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلاؤں۔ حضرت ابن عباس (رض) سے حرمت مکہ کے قصہ میں منقول ہے کہ عباس (رض) نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اذخر (بوٹی) کو چھوڑ دیں، داغنے کے لیے اور اپنی چھتوں کے لیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اذخر کو چھوڑ دیا جائے۔ حضرت ابن عباس (رض) سی منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سینگی لگوائی اور حجام کو اس کی اجرت دی۔ اگر یہ آپ کے نزدیک خبیث چیز ہوتی تو نہ دیتے اور یہ سارے اثر کمائی کے جواز پر دلالت کرتے ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔