HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

11859

(۱۱۸۵۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّہْرَانِیُّ عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ شِہَابٍ یُحَدِّثُ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الزُّبَیْرِ حَدَّثَہُ : أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ خَاصَمَ الزُّبَیْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی شِرَاجِ الْحَرَّۃِ الَّتِی یَسْقُونَ بِہَا النَّخْلَ فَقَالَ الأَنْصَارِیُّ : سَرِّحِ الْمَائَ یَمُرُّ فَأَبَی عَلَیْہِ فَاخْتَصَمَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اسْقِ یَا زُبَیْرُ ثُمَّ أَرْسِلْ إِلَی جَارِکَ ۔ فَغَضِبَ الأَنْصَارِیُّ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنْ کَانَ ابْنُ عَمَّتِکَ فَتَلَوَّنَ وَجْہُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ : یَا زُبَیْرُ اسْقِ ثُمَّ احْتَبِسِ الْمَائَ حَتَّی یَرْجِعَ إِلَی الْجَدْرِ ۔ فَقَالَ الزُّبَیْرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَاللَّہِ إِنِّی لأَحْسِبُ ہَذِہِ الآیَۃَ نَزَلَتْ فِی ذَلِکَ {فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُونَ حَتَّی یُحَکِّمُوکَ فِیمَا شَجَرَ بَیْنَہُمْ} إِلَی قَوْلِہِ {وَیُسَلِّمُوا تَسْلِیمًا} رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ کُلُّہُمْ عَنِ اللَّیْثِ۔ [بخاری ۲۳۶۰، مسلم ۲۳۵۷]
(١١٨٥٤) حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) نے فرمایا کہ انصار کے آدمی نے حضرت زبیر (رض) سے حرہ نامی نالے کا پانی جس سے کھجوروں کو پانی لگاتے تھے کے بارے جھگڑا کیا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اپنا جھگڑا پیش کیا۔ انصاری نے کہا : پانی آگے جانے دو ، حضرت زبیر نے انکار کردیا۔ وہ دونوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے زبیر ! پہلے اپنے باغ کو پانی دو ، پھر اپنے ہمسائے کے لیے چھوڑ دو ۔ انصاری غصہ میں آگیا اور کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! زبیر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھوپھی کے بیٹے ہیں ناں ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔ آپ نے فرمایا : اے زبیر ! سیراب کرلو۔ پھر پانی کو اتنی دیر تک روکے رکھو کہ وہ منڈیروں تک چڑھ جائے۔ حضرت زبیر نے کہا : اللہ کی قسم ! میرا تو خیال ہے : یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی ہے { فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُونَ } ہرگز نہیں تیرے رب کی قسم ! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے، جب تک آپ کو وہ اپنے جھگڑوں میں حاکم تسلیم نہ کریں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔