HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

12151

(۱۲۱۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُکْرَمٍ الطَّسْتِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ شَرِیکٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنٍ شِہَابٍ أَنَّ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : وَاللَّہِ مَا عَقَلْتُ أَبَوَیَّ قَطُّ إِلاَّ یَدِینَانِ الدِّینَ وَمَا مَرَّ عَلَیْنَا یَوْمٌ قَطُّ إِلاَّ یَأْتِینَا فِیہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بُکْرَۃً وَعَشِیًّا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ۔ [بخاری ۴۷۶] قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَعَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وُلِدَتْ عَلَی الإِسْلاَمِ لأَنَّ أَبَاہَا أَسْلَمَ فِی ابْتِدَائِ الْمَبْعَثِ وَثَابِتٌ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- تَزَوَّجَہَا وَہِی ابْنَۃُ سِتٍّ وَبَنَی بِہَا وَہِیَ ابْنَۃُ تِسْعٍ وَمَاتَ عَنْہَا وَہِی ابْنَۃُ ثَمَانَ عَشْرَۃَ لَکِنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أَبِی بَکْرٍ وُلِدَتْ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ ثُمَّ أَسْلَمَتْ بِإِسْلاَمِ أَبِیہَا لأَنَّہَا ہَاجَرَتْ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَہِیَ حُبْلَی بِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ فَوَضَعَتْہُ بِقُبَائٍ فَلَمْ تُرْضِعْہُ حَتَّی أَتَتْ بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَحَنَّکَہُ وَدَعَا لَہُ وَکَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِی الإِسْلاَمِ بَعْدَ مَقْدَمِہِ الْمَدِینَۃَ۔
(١٢١٤٦) عروہ بن زبیر (رض) نے خبر دی کہ سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے تو میں نے اپنے والدین کو اسلام پر ہی پایا ہے اور کوئی دن ایسا نہیں گزرا جس دن صبح اور شام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے گھر نہ آئے ہوں۔
امام احمد (رح) فرماتے ہیں : سیدہ عائشہ (رض) اسلام پر پیدا ہوئیں اس لیے کہ ان کے والدین ابتدائً اسلام پر تھے اور سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب ان سے شادی کی تو ان کی عمر چھ سال تھی اور جب رخصتی ہوئی اس وقت ٩ سال تھی اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے اس وقت آپ (رض) کی عمر اٹھارہ برس تھی۔ لیکن اسماء بنت ابی بکر جاہلیت میں پیدا ہوئیں۔ پھر اپنے باپ کی وجہ سے مسلمان ہوئی، اس لیے کہ اس نے جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ہجرت کی۔ اس وقت وہ حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) کے ساتھ حاملہ تھیں۔ اسماء نے اس (ابن زبیر) کو قباء میں جنم دیا۔ اسے دودھ نہ پلایا یہاں تک کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے تالو کو کوئی چیز لگائی (گھٹی دی) اور اس کے لیے دعا کی اور وہ اسلام کے پہلے بچے تھے جو مدینہ آنے کے بعد پیدا ہوئے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔