HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

12848

(۱۲۸۴۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ الضَّبِّیُّ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْلَی قَالاَ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ یُونُسَ الْحَنَفِیُّ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو زُمَیْلٍ ہُوَ سِمَاکٌ الْحَنَفِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ بَدْرٍ فَذَکَرَ الْقِصَّۃَ قَالَ أَبُو زُمَیْلٍ قَالَ ابْنَ عَبَّاسٍ : فَلَمَّا أَسَرُوا الأُسَارَی قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَا أَبَا بَکْرٍ وَعَلِیُّ وَعُمَرُ مَا تَرَوْنَ فِی ہَؤُلاَئِ الأُسَارَی؟ ۔ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَا نَبِیُّ اللَّہِ ہُمْ بَنُو الْعَمِّ وَالْعَشِیرَۃِ أَرَی أَنْ تَأْخُذَ مِنْہُمْ فِدْیَۃً فَتَکُونُ لَنَا قُوَّۃً عَلَی الْکُفَّارِ فَعَسَی اللَّہُ أَنْ یَہْدِیَہُمْ لِلإِسْلاَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَا تَرَی یَا ابْنَ الْخَطَّابِ ۔ قُلْتُ : لاَ وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا أَرَی الَّذِی رَأَی أَبُو بَکْرٍ وَلَکِنِّی أَرَی أَنْ تُمَکِّنَّا فَنَضْرِبَ أَعْنَاقَہُمْ فَتُمَکِّنَ عَلِیًّا مِنْ عَقِیلٍ فَیَضْرِبَ عُنُقَہُ وَتُمَکِّنَنِی مِنْ فُلاَنٍ نَسِیبٍ لِعُمَرَ فَأَضْرِبَ عُنُقَہُ فَإِنَّ ہَؤُلاَئِ أَئِمَّۃُ الْکُفْرِ وَصَنَادِیدُہَا فَہَوَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَا قَالَ أَبُو بَکْرٍ وَلَمْ یَہْوَ مَا قُلْتُ۔ فَلَمَّا کَانَ مِنَ الْغَدِ جِئْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبُو بَکْرٍ قَاعِدَیْنِ یَبْکِیَانِ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَخْبِرْنِی مِنْ أَیِ شَیْئٍ تَبْکِی أَنْتَ وَصَاحِبُکَ فَإِنْ وَجَدْتُ بُکَائً بَکَیْتُ وَإِنْ لَمْ أَجِدْ بُکَائً تَبَاکَیْتُ بِبُکَائِکُمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَبْکِی لِلَّذِی عَرَضَ عَلَیَّ أَصْحَابُکَ مِنْ أَخْذِہِمُ الْفِدَائَ لَقَدْ عُرِضَ عَلَیَّ عَذَابُہُمْ أَدْنَی مِنْ ہَذِہِ الشَّجَرَۃِ ۔ شَجَرَۃٍ قَرِیبَۃٍ مِنْ نَبِیِّ اللَّہِ -ﷺ- فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {مَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَکُونَ لَہُ أَسْرَی حَتَّی یُثْخِنَ فِی الأَرْضِ} إِلَی قَوْلِہِ {فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَیِّبًا} فَأَحَلَّ اللَّہُ الْغَنِیمَۃَ لَہُمْ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۷۶۳]
(١٢٨٤٣) عمر بن خطاب (رض) نے یوم بدر کا قصہ بیان کیا کہ جب صحابہ نے ان (مشرکین) کو قیدی بنایاتو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر، علی اور عمر (y ) تم ان قیدیوں کے بارے میں کیا رائے دیتے ہو ؟ ابوبکر (رض) نے کہا : اے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہ چچوں اور خاندان کے لوگ ہیں، میرے خیال میں آپ ان سے فدیہ لے لیں، ہمیں کفار پر قوت بھی مل جائے گی، پس قریب ہے کہ اللہ ان کو اسلام کی طرف ہدایت دے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اے ابن خطاب ! تیرا کیا خیال ہے ؟ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اللہ کی قسم میں ابوبکر کی رائے نہیں رکھتا۔ میری رائے ہے کہ آپ مقرر کریں، ہمیں کہ ہم ان کی گردنیں اتار دیں، علی کو عقیل پر مقرر کیا جائے، وہ اس کی گردن اتارے اور مجھے میرے فلاں رشتہ دار کی گردن اتارنے دی جائے۔ یہ کفر کے امام ہیں۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ابوبکر کی بات پسند آئی اور میری بات پسند نہ آئی، جب اگلے دن میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) دونوں رو رہے تھے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے بتائیں کیوں آپ اور ابوبکر رو رہے ہو اگر رونے والی بات ہو تو میں بھی رونا شروع کر دوں۔ ورنہ آپ کو بھی رونے سے روکوں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اس وجہ سے رو رہا ہوں جو مجھ پر تیرے ساتھیوں نے فدیہ لینے کا مشورہ دیا تھا، ان کا عذاب میرے اوپر اس درخت سے بھی قریب پیش کیا گیا۔ درخت جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آیت نازل فرمائی : { مَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَکُونَ لَہُ أَسْرَی حَتَّی یُثْخِنَ فِی الأَرْضِ } إِلَی قَوْلِہِ { فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَیِّبًا } ۔ پس اللہ نے ان کے لیے غنیمت کو حلال کردیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔