HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

12932

(۱۲۹۲۷) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الْفَزَارِیِّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْغَسَّانِیُّ عَنْ عَطِیَّۃَ بْنِ قَیْسٍ وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالاَ : سَارَتِ الرُّومُ إِلَی حَبِیبِ بْنِ مَسْلَمَۃَ وَہُوَ بِأَرْمِینِیَۃَ فَکَتَبَ إِلَی مُعَاوِیَۃَ یَسْتَمِدُّہُ فَکَتَبَ مُعَاوِیَۃُ إِلَی عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِذَلِکَ فَکَتَبَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی أَمِیرِ الْعِرَاقِ یَأْمُرُہُ أَنْ یُمِدَّ حَبِیبًا فَأَمَدَّہُ بِأَہْلِ الْعِرَاقِ وَأَمَّرَ عَلَیْہِمْ سَلْمَانَ بْنَ رَبِیعَۃَ الْبَاہِلِیَّ فَسَارُوا یُرِیدُونَ غِیَاثَ حَبِیبٍ فَلَمْ یَبْلُغُوہُمْ حَتَّی لَقِیَ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ الْعَدُوَّ فَفَتَحَ اللَّہُ لَہُمْ فَلَمَّا قَدِمَ سَلْمَانُ وَأَصْحَابُہُ عَلَی حَبِیبٍ سَأَلُوہُمْ أَنْ یُشْرِکُوہُمْ فِی الْغَنِیمَۃِ وَقَالُوا قَدْ أَمْدَدْنَاکُمْ وَقَالَ أَہْلُ الشَّامِ لَمْ تَشْہَدُوا الْقِتَالَ لَیْسَ لَکُمْ مَعَنَا شَیْئٌ فَأَبَی حَبِیبٌ أَنْ یُشْرِکَہُمْ وَحَوَی ہُوَ وَأَصْحَابُہُ عَلَی غَنِیمَتِہِمْ فَتَنَازَعَ أَہْلُ الشَّامِ وَأَہْلُ الْعِرَاقِ فِی ذَلِکَ حَتَّی کَادَ یَکُونُ بَیْنَہُمْ فِی ذَلِکَ کَوْنٌ فَقَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِرَاقِ : إِنْ تَقْتُلُوا سَلْمَانَ نَقْتُلُ حَبِیبَکُمْ وَإِنْ تَرْحَلُوا نَحْوَ ابْنِ عَفَّانَ نَرْحَلْ قَالَ أَبُو بَکْرٍ الْغَسَّانِیُّ : فَسَمِعْتُ أَنَّہَا أَوَّلُ عَدَاوَۃٍ وَقَعَتْ بَیْنَ أَہْلِ الشَّامِ وَأَہْلِ الْعِرَاقِ۔
(١٢٩٢٧) عطیہ بن قیس اور راشد بن سعد کہتے ہیں : رومی حبیب بن مسلمہ کی طرف چلے تھے اور وہ آرمینیہ میں تھے۔ پس اس نے معاویہ کی طرف لکھا کہ وہ اس کی مدد کرے۔ معاویہ نے عثمان بن عفان (رض) کو لکھا۔ عثمان (رض) نے عراق کے امیر کو لکھا اور حکم دیا کہ وہ حبیب کی مدد کرے، پس اس نے اہل عراق کو مدد کے لیے تیار کیا اور ان پر سلیمان بن ربیعہ باہلی کو امیر بنادیا۔ وہ حبیب کی مدد کے لییچلے۔ پس انھوں نے ان کو نہ پایا، یہاں تک کہ اسے اور اس کے ساتھیوں کو دشمن نے پا لیا۔ اللہ نے ان کو فتح دے دی، جب سلمان اور اس کے ساتھی حبیب کے پاس آئے تو انھوں نے سوال کیا کہ ان کو بھی غنیمت میں شریک کرو، ہم نے تمہاری مدد کی ہے اور اہل شام نے کہا : تم ہمارے ساتھ لڑائی میں شریک نہیں ہوئے، تمہارے لیے ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے، حبیب نے ان کو شریک کرنے سے انکار کردیا اور وہ اور اس کے ساتھی مال غنیمت پر حاوی ہوگئے، پس اہل شام اور اہل عراق میں اتنا تنازعہ بن گیا کہ قریب تھا ان میں کوئی (لڑائی) ہوجاتی۔ بعض عراقیوں نے کہا : اگر تم ہمارے سلمان کو قتل کرو گے تو ہم تمہارے حبیب کو قتل کردیں گے اور اگر تم عثمان بن عفان (رض) کے پاس جانا چاہو تو ہم بھی جائیں گے۔ ابوبکر غسانی کہتے ہیں : میں نے سنا کہ وہ پہلی دشمنی تھی جو اہل عراق اور اہل شام میں پیدا ہوئی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔