HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

13033

(۱۳۰۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الطَّیِّبِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الشَّعِیرِیُّ حَدَّثَنَا مَحْمِشُ بْنُ عِصَامٍ َخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : أُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِمَالٍ مِنَ الْبَحْرَیْنِ فَقَالَ : انْثُرُوہُ فِی الْمَسْجِدِ ۔ قَالَ : وَکَانَ أَکْثَرُ مَالٍ أُتِیَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الصَّلاَۃِ وَلَمْ یَلْتَفِتْ إِلَیْہِ فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ جَائَ فَجَلَسَ إِلَیْہِ فَمَا کَانَ یَرَی أَحَدًا إِلاَّ أَعْطَاہُ إِذْ جَائَ ہُ الْعَبَّاسُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَعْطِنِی فَإِنِّی فَادَیْتُ نَفْسِی وَفَادَیْتُ عَقِیلاً قَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خُذْ ۔ فَحَثَا فِی ثَوْبِہِ ثُمَّ ذَہَبَ یُقِلُّہُ فَلَمْ یَسْتَطِعْ فَقَالَ : مُرْ بَعْضَہُمْ یَرْفَعُہُ إِلَیَّ۔ قَالَ : لاَ ۔ قَالَ : فَارْفَعْہُ أَنْتَ عَلَیَّ قَالَ : لاَ ۔ قَالَ َنَثَرَ مِنْہُ ثُمَّ احْتَمَلَہُ فَأَلْقَاہُ عَلَی کَاہِلِہِ ثُمَّ انْطَلَقَ قَالَ : فَمَا زَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُتْبِعُہُ بَصَرَہُ حَتَّی خَفِیَ عَلَیْہِ عَجَبًا مِنْ حِرْصِہِ فَمَا قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَثَمَّ مِنْہَا دِرْہَمٌ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ إِبْرَاہِیمُ۔ [حسن]
(١٣٠٢٨) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بحرین سے مال لایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اسے مسجد میں پھینک دو اور اکثر جب بھی آپ کے پاس مال لایا جاتا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے نکلتے تھے اور آپ اس کی طرف نہ دیکھتے تھے، جب نماز پوری ہوجاتی تو اس کے پاس آکر بیٹھ جاتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کو نہ دیکھتے مگر اسے دے دیتے تھے۔ جب سیدنا عباس (رض) آئے تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے بھی دیں، میں نے اپنا اور عقیل کا فدیہ دیا ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نی فرمایا : وہ لے لو اس نے اپنا کپڑا پھیلایا، پھر اٹھانا چاہا لیکن نہ اٹھاسکے تو انھوں عباس (رض) نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کو حکم دیجیے وہ اٹھوانے میں میری مدد کرے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : نہیں۔ سیدنا عباس (رض) نے کہا : تو آپ خود ہی اٹھوا دیجیے، آپ نے کہا : نہیں (میں بھی نہیں اٹھواؤں گا) پھر انھوں نے اس میں کچھ سامان نکال دیا، پھر اس کو اٹھا کر اپنی کمر پر ڈال لیا اور چلے گئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل انھیں اپنی نگاہ کے تعاقب میں دیکھتے رہے، یہاں تک وہ چھپ گئے۔ (نظر نہیں آرہے تھے) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی حرص سے تعجب کر رہے تھے، جب تک وہاں ایک درہم بھی باقی تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں رہے ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔