HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

13077

(۱۳۰۷۲) وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رِوَایَتَہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنِی غَیْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ وَالصِّدْقِ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ وَمَکَّۃَ مِنْ قَبَائِلِ قُرَیْشٍ وَمِنْ غَیْرِہِمْ وَکَانَ بَعْضُہُمْ أَحْسَنَ اقْتِصَاصًا لِلْحَدِیثِ مِنْ بَعْضٍ وَقَدْ زَادَ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ فِی الْحَدِیثِ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَمَّا دَوَّنَ الدَّوَاوِینَ قَالَ : أَبْدَأُ بِبَنِی ہَاشِمٍ ثُمَّ قَالَ حَضَرَتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُعْطِیہِمْ وَبَنِی الْمُطَّلِبِ فَإِذَا کَانَتْ السِّنُّ فِی الْہَاشِمِیِّ قَدَّمَہُ عَلَی الْمُطَّلِبِیِّ وَإِذَا کَانَتْ فِی الْمُطَّلِبِیِّ قَدَمِہ عَلَی الْہَاشِمِیِّ فَوَضَعَ الدِّیوَانَ عَلَی ذَلِکَ وَأَعْطَاہُمْ عَطَائَ الْقَبِیلَۃِ الْوَاحِدَۃِ ثُمَّ اسْتَوَتْ لَہُ عَبْدُ شَمْسٍ وَنَوْفَلُ فِی جِذْمِ النَّسَبِ فَقَالَ عَبْدُ شَمْسٍ إِخْوَۃُ النَّبِیِّ -ﷺ- لأَبِیہِ وَأُمِّہِ دُونَ نَوْفَلٍ فَقَدَّمَہُمْ ثُمَّ دَعَا بَنِی نَوْفَلٍ یَتْلُونَہُمْ ثُمَّ اسْتَوَتْ لَہُ عَبْدُ الْعُزَّی وَعَبْدُ الدَّارِ فَقَالَ فِی بَنِی أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّی أَصْہَارُ النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِیہِمْ أَنَّہُمْ مِنَ الْمُطَیَّبِینَ وَقَالَ : بَعْضُہُمْ ہُمْ حِلْفٌ مِنَ الْفُضُولِ وَفِیہِمَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَدْ قِیلَ ذَکَرَ سَابِقَۃً فَقَدَّمَہُمْ عَلَی بَنِی عَبْدِ الدَّارِ ثُمَّ دَعَا بَنِی عَبْدِ الدَّارِ یَتْلُونَہُمْ ثُمَّ انْفَرَدَتْ لَہُ زُہْرَۃُ فَدَعَاہَا تَتْلُو عَبْدِ الدَّارِ ثُمَّ اسْتَوَتْ لَہُ تَیْمٌ وَمَخْزُومُ فَقَالَ فِی بَنِی تَیْمٍ : أَنَّہُمْ مِنْ حِلْفِ الْفُضُولِ وَالْمُطَیَّبِینَ وَفِیہِمَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقِیلَ ذَکَرَ سَابِقَۃً وَقِیلَ ذَکَرَ صِہْرًا فَقَدَّمَہُمْ عَلَی مَخْزُومَ ثُمَّ دَعَا مَخْزُومَ یَتْلُونَہُمْ ثُمَّ اسْتَوَتْ لَہُ سَہْمُ وَجُمَحُ وَعَدِیُّ بْنُ کَعْبٍ فَقِیلَ لَہُ : ابْدَأْ بَعْدِیٍّ فَقَالَ : بَلْ أُقِرُّ نَفْسِی حَیْثُ کُنْتُ فَإِنَّ الإِسْلاَمَ دَخَلَ وَأَمْرُنَا وَأَمْرُ بَنِی سَہْمٍ وَاحِدٌ وَلَکِنِ انْظُرُوا بَنِی جُمَحَ وَسَہْمَ فَقِیلَ قَدِّمْ بَنِی جُمَحَ ثُمَّ دَعَا بَنِی سَہْمٍ وَکَانَ دِیوَانُ عَدِیٍّ وَسَہْمٍ مُخْتَلَطًا کَالدَّعْوَۃِ الْوَاحِدَۃِ فَلَمَّا خَلُصَتْ إِلَیْہِ دَعْوَتُہُ کَبَّرَ تَکْبِیرَۃً عَالِیَۃً ثُمَّ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَوْصَلَ إِلَیَّ حَظِّی مِنْ رَسُولِہِ ثُمَّ دَعَا بَنِی عَامِرِ بْنِ لُؤَیٍّ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَقَالَ بَعْضُہُمْ إِنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْجَرَّاحِ الْفِہْرِیَّ لَمَّا رَأَی مَنْ یَتَقَدَّمَ عَلَیْہِ قَالَ : أَکُلُّ ہَؤُلاَئِ تَدْعُو أَمَامِی فَقَالَ : یَا أَبَا عُبَیْدَۃَ اصْبِرْ کَمَا صَبَرْتُ أَوْ کَلِّمْ قَوْمَکَ فَمَنْ قَدَّمَکَ مِنْہُمْ عَلَی نَفْسِہِ لَمْ أَمْنَعْہُ فَأَمَّا أَنَا وَبَنُو عَدِیٍّ فَنُقَدِّمُکَ إِنْ أَحْبَبْتَ عَلَی أَنْفُسِنَا قَالَ فَقَدَّمَ مُعَاوِیَۃَ بَعُدَ بَنِی الْحَارِثِ بْنِ فِہْرٍ فَصَلَ بِہِمْ بَیْنَ بَنِی عَبْدِ مَنَافٍ وَأَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّی وَشَجَرَ بَیْنَ بَنِی سَہْمٍ وَعَدِیٍّ شَیْئٌ فِی زَمَانِ الْمَہْدِیِّ فَافْتَرَقُوا فَأَمَرَ الْمَہْدِیُّ بِبَنِی عَدِیٍّ فَقُدِّمُوا عَلَی سَہْمٍ وَجُمَحَ لِلسَّابِقَۃِ فِیہِمْ۔ [ضعیف]
(١٣٠٧٢) امام شافعی (رح) کو اہل مدینہ، مکہ اور قبائل قریش میں سے کسی نے خبر دی کہ حضرت نے رجسٹر تیار کروائے اور کہا کہ میں بنو ہاشم سے ابتدا کرتا ہوں، پھر کہا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، جب آپ ہاشمیوں میں ہوتے تو مطلبیوں پر ان کو مقدم کرتے۔ جب بنو مطلب میں ہوتے تو انھیں بنو ہاشم پر مقدم کرتے تو انھوں نے اسی طرز پر رجسٹر مرتب کیا اور انھیں ایک قبیلہ سمجھ کر مال دیا۔ پھر عبدشمس اور نوفل کو ایک قبیلہ شمار کیا تو عبدشمس نے کہا کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حقیقی بھائی ہیں، نوفل کے علاوہ تو سیدنا عمر (رض) نے انھیں مقدم کیا، پھر بنو نوفل کو بلایا اور وہ ان کے پیچھے پیچھے آئے۔ پھر آپ کے پاس عبدالعزیٰ اور عبدالدار کی باری آئی تو انھوں نے بنو اسد بن عبدالعزیٰ کے بارے میں کہا کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ازواجی رشتہ دار ہیں اور ان میں بنو مطلب بھی ہیں اور کہا : بعض ان میں حلف الفضول والے ہیں اور ان دونوں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شامل تھے، ایک قول ہے کہ انھوں نے مسابقت کا ذکر کیا تو انھیں بنوعبدالدار پر مقدم کیا۔ پھر بنو عبدالدار کو بلایا، وہ ان کے بعد آئے، پھر زہرہ اکیلی رہ گئیں تو عبدالدار کے بعد انھیں بلایا۔ پھر تیم اور مخزوم قبیلے والوں کی باری آئی تو سیدنا عمر (رض) نے تیم والوں کے بارے میں کہا کہ وہ حلیف الفضول اور مطلب سے ہیں اور ان دونوں کا تعلق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے، ایک قول ہے کہ مسابقت کا ذکر کیا گیا۔ ایک قول کہ ازدواجی رشتے کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے انھیں مخزوم پر مقدم کیا، پھر مخزوم کو بلایا، وہ ان کے بعد آئے ۔ پھر سہم، جمع اور عدی بن کعب کی باری آئی، ان سے کہا گیا : عدی سے ابتدا کرو، انھوں نے کہا : میں اپنے آپ کو اپنے قول پر پکا رکھتا ہوں۔ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ہمارا اور بنو سہم کا ایک معاملہ ہے۔ لیکن بنو جمع اور سہم کی طرف دیکھو تو کہا گیا : بنو جمع کو مقدم کرو۔ پھر بنو سہم کو بلایا۔ بنو عدی اور بنو سہم کا ایک رجسٹر تھا۔ جیسے ان کی دعوت ایک ہی ہو۔ جب وہ اس کام سے فارغ ہوگئے تو بلند آواز سے تکبیر کہی پھر کہا : تمام تعریف اللہ کے لیے جس نے اپنے رسول سے میرا حصہ عطا کیا، پھر بنو عامر بن لوئی کو بلایا۔
امام شافعی (رح) فرماتی ہیں : بعض کہتے ہیں کہ ابوعبیدہ بن عبداللہ بن جراح نے دیکھا کہ کن کن کو ان پر مقدم کر رہے ہیں، کہا : کیا ان سب کو مجھ سے پہلے بلا رہے ہو ؟ تو انھوں نے کہا : صبر کر جیسے میں نے صبر کیا یا اپنی قوم سے بات کرو۔ جس نے آپ کو ان میں سے ان پر مقدم کیا، میں نے منع نہیں کیا۔ اگر آپ پسند کریں تو میں اور بنو عدی تجھ کو اپنے پر مقدم کرتے ہیں۔ کیا معاویہ (رض) کو بنو حارث بن مغیرہ کے بعد مقدم کیا۔ ان کے ساتھ بنو عبد مناف اور بنو اسد بن عبدالعزیٰ میں فصل کیا۔ بنو سہم اور عدی میں کسی چیز کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا اور وہ علیحدہ ہوگئے۔ عدی نے بنی عدی کو حکم دیا تو وہ حصے میں مقدم ہوگئے اور جمع ان میں مسابقت کیے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔