HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

13085

(۱۳۰۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ زَیْدِ بْنِ الْمُہَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لَقَدْ شَہِدْتُ فِی دَارِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جُدْعَانَ حِلْفًا مَا أُحِبُّ أَنَّ لِی بِہِ حُمْرَ النَّعَمِ وَلَوِ أُدْعَی بِہِ فِی الإِسْلاَمِ لأَجَبْتُ ۔ قَالَ الْقُتَیْبِیُّ فِیمَا بَلَغَنِی عَنْہُ : وَکَانَ سَبَبُ الْحِلْفِ أَنَّ قُرَیْشًا کَانَتْ تَتَظَالَمُ بِالْحَرَمِ فَقَامَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جُدْعَانَ وَالزُّبَیْرُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَدَعَوَاہُمْ إِلَی التَّحَالُفِ عَلَی التَّنَاصُرِ وَالأَخْذِ لِلْمَظْلُومِ مِنَ الظَّالِمِ فَأَجَابَہُمَا بَنُو ہَاشِمٍ وَبَعْضُ الْقَبَائِلِ مِنْ قُرَیْشٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ : قَدْ سَمَّاہُمُ ابْنُ إِسْحَاقَ قَالَ بَنُو ہَاشِمِ بْنُ عَبْدِ مَنَافٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ بْنُ عَبْدِ مَنَافٍ وَبَنُو أَسَدِ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّی بْنِ قُصَیٍّ وَبَنُو زُہْرَۃَ بْنُ کِلاَبٍ وَبَنُو تَیْمِ بْنِ مُرَّۃَ قَالَ الْقُتَیْبِیُّ فَتَحَالَفُوا فِی دَارِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جُدْعَانَ فَسَمَّوْا ذَلِکَ الْحِلْفَ حِلْفَ الْفُضُولِ تَشْبِیہًا لَہُ بِحِلْفٍ کَانَ بِمَکَّۃَ أَیَّامَ جُرْہُمَ عَلَی التَّنَاصُفِ وَالأَخْذِ لِلضَّعِیفِ مِنَ الْقَوِیِّ وَلِلْغَرِیبِ مِنَ الْقَاطِنِ قَامَ بِہِ رِجَالٌ مِنْ جُرْہُمَ یُقَالُ لَہُمْ الْفَضْلُ بْنُ الْحَارِثِ وَالْفَضْلُ بْنُ وَدَاعَۃَ وَالْفُضَیْلُ بْنُ فَضَالَۃَ فَقِیلَ حِلْفُ الْفُضُولِ جَمْعًا لأَسْمَائِ ہَؤُلاَئِ وَ قَالَ غَیْرُ الْقُتَیْبِیُّ فِی أَسْمَائِ ہَؤُلاَئِ فَضْلٌ وَفَضَّالٌ وَفُضَیْلٌ وَفَضَالَۃُ قَالَ الْقُتَیْبِیُّ : وَالْفُضُولُ جَمْعُ فَضْلٍ کَمَا یُقَالُ سَعْدٌ وَسُعُودٌ وَزِیدٌ وَزُیُودٌ۔ وَالَّذِی فِی حَدِیثٌ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ حِلْفُ الْمُطَیَّبِینَ قَالَ الْقُتَیْبِیُّ أَحْسِبُہُ أَرَادَ حِلْفَ الْفُضُولِ لِلْحَدِیثِ الآخَرِ وَلأَنَّ الْمُطَیَّبِینَ ہُمُ الَّذِینَ عَقَدُوا حِلْفَ الْفُضُولِ قَالَ : وَأَیُّ فَضْلٍ یَکُونُ فِی مِثْلِ التَّحَالُفِ الأَوَّلِ فَیَقُولُ النَّبِیُّ -ﷺ- : مَا أُحِبُّ أَنْ أَنْکُثَہُ وَإِنَّ لِی حُمْرَ النَّعَمِ ۔ وَلَکِنَّہُ أَرَادَ حِلْفَ الْفُضُولِ الَّذِی عَقَدَہُ الْمُطَیَّبُونَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِیُّ قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْمَعْرِفَۃِ بِالسِّیَرِ وَأَیَّامِ النَّاسِ أَنَّ قَوْلَہُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ حِلْفَ الْمُطَیَّبِینَ غَلَطٌ إِنَّمَا ہُوَ حِلْفَ الْفُضُولِ وَذَلِکَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- لَمْ یُدْرِکْ حِلْفَ الْمُطَیَّبِینَ لأَنَّ ذَلِکَ کَانَ قَدِیمًا قَبْلَ أَنْ یُولَدَ بِزَمَانٍ وَأَمَّا السَّابِقَۃُ الَّتِی ذَکَرَہَا فَیُشْبِہُ أَنْ یُرِیدَ بِہَا سَابِقَۃَ خَدِیجَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا إِلَی الإِسْلاَمِ فَإِنَّہَا أَوَّلُ امْرَأَۃٍ أَسْلَمَتْ۔ [ضعیف]
(١٣٠٨٠) حضرت طلحہ بن عبداللہ بن جدعان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں عبداللہ بن جدعان کے گھر میں حلف میں (معاہدے میں) شریک ہوا، اگر مجھے اس کے بدلے میں سرخ اونٹ بھی دیے جائیں تو میں انھیں پسند نہ کرتا۔ اگر مجھے اسلام کی موجودگی میں بھی بلایا تو میں قبول کروں گا۔ قتیبی کہتے ہیں : حلف کا سبب قریشیوں کا حرم میں ایک دوسرے پر ظلم کرنا تھا۔ عبداللہ بن جدعان اور زبیر بن عبدالمطلب اس ظلم کے خلاف مدد کرتے ہوئے کھڑے ہوئے اور ظالم کے ظلم کو جو وہ مظلوم پر کرتے تھے، روکنے کے لیے کھڑے ہوئے۔ ان دونوں کی مدد کے لیے بنو ہاشم اور قریش کے بعض قبائل شریک ہوئے۔
شیخ (رح) فرماتے ہیں : ان کا نام ابن اسحاق ہے، کہتے ہیں : اس معاہدہ میں یہ قبائل شامل تھے، بنی ہاشم بن عبد مناف، بنی مطلب بن عبدمناف، بنی اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی، بنی زہرہ بن کلاب اور بنی تمیم بن مرّہ۔
قتیبی کہتے ہیں : ان سب (قبائل) نے عبداللہ بن جدعان کے گھر میں حلف اٹھایا اور اس کا نام حلف الفضول رکھا۔ ان دنوں مکہ میں جرہم قبیلہ کی حکومت تھی۔ جو عدل و انصاف کرتے تھے، طاقت ور سے غریب کا حق لے کردیتے تھے اور غریب کے لیے رہائش کا اہتمام کرتے تھے، ان ناداروں کے لیے جرہم قبیلے سے کچھ شخص کھڑے ہوئے جن کا نام فضل بن حارث، فضل بن وداعہ اور فضیل بن فضالہ تھا۔ کہا گیا ہے کہ حلف الفضول ان تمام لوگوں کے ناموں کا مجموعہ ہے۔ قتیبی کے علاوہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان کے نام فضل، فضال، فضیل اور فضالہ تھے۔ قتیبی کہتے ہیں : فضول فضل کی جمع ہے جیسے کہا جاتا ہے : سعد اور سعود، زید اور زیود۔ عبدالرحمن بن عوف کی حدیث میں حلف المطلبیین ہے، قتیبی کہتے ہیں : میرا گمان ہے کہ ان کی مراد حلف الفضول ہے جیسا کہ دوسری حدیث میں ہے، چونکہ مطلبیین وہ لوگ ہیں جنہوں نے حلف الفضول معاہدہ کیا۔ پہلے معاہدوں میں سے کون سا اس سے افضل ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے۔ مجھے پسند نہیں کہ میں اس معاہدے کو توڑوں، اگرچہ مجھے سرخ اونٹ دیے جائیں۔ لیکن ان کی مراد حلف الفضول ہے، جسے مطلبیوں نے طے کیا۔ محمد بن نصر مروزی، بعض سیرت نگار اور تاریخ دان کہتے ہیں۔ ان کا اس حدیث میں کہنا کہ وہ معاہدہ (یعنی اس کا نام) حلف المطلبیین تھا غلط ہے وہ معاہدہ حلف الفضول ہی ہے۔ یہ اس لیے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلف المطبیین کا دور نہیں پایا اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیدائش سے پہلے تھا۔ اس حدیث میں جو سابقہ کا ذکر ہے وہ ممکن ہے کہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ (رض) کی مسابقتِ اسلام ہے، چونکہ وہ عورتوں میں سب سے پہلے مسلمان ہوئیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔