HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

14202

(۱۴۱۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ سَیْفِ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : طَلَّقَ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ امْرَأَۃً لَہُ فَبَتَّہَا فَمَرَّ بِشَیْخٍ وَابْنٍ لَہُ مِنَ الأَعْرَابِ فِی السُّوقِ قَدِمَا لِتِجَارَۃٍ لَہُمَا فَقَالَ لِلْفَتَی : ہَلْ فِیکَ مِنْ خَیْرٍ ثُمَّ مَضَی عَنْہُ ثُمَّ کَرَّ عَلَیْہِ فَکَمِثْلِہَا ثُمَّ مَضَی عَنْہُ ثُمَّ کَرَّ عَلَیْہِ فَکَمِثْلِہَا قَالَ : نَعَمْ قَالَ : فَأَرِنِی یَدَکَ فَانْطَلَقَ بِہِ فَأَخْبَرَہُ الْخَبَرَ وَأَمَرَہُ بِنِکَاحِہَا فَنَکَحَہَا فَبَاتَ مَعَہَا فَلَمَّا أَصْبَحَ اسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَہُ فَإِذَا ہُوَ قَدْ وَلاَّہَا الدُّبُرَ فَقَالَتْ وَاللَّہِ لَئِنْ طَلَّقَنِی لاَ أَنْکِحُکَ أَبَدًا۔ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَدَعَاہُ فَقَالَ : لَوْ نَکَحْتَہَا لَفَعَلْتُ بِکَ کَذَا وَکَذَا وَتَوَاعَدَہُ وَدَعَا زَوْجَہَا فَقَالَ : الْزَمْہَا۔ وَزَادَ فِیہِ فِی مَوْضِعٍ آخَرَ فَقَالَ وَقَالَ : وَإِنْ عَرَضَ لَکَ أَحَدٌ بِشَیْئٍ فَأَخْبِرْنِی بِہِ۔ [ضعیف]
(١٤١٩٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک قریشی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ دے دی تو وہ بازار میں ایک دیہاتی شیخ اور اس کے بیٹے کے پاس گزرا جو تجارت کی غرض سے بازار آئے تھے۔ پھر اس نے جوان سے کہا : کیا تیرے اندر بھلائی ہے ؟ وہ ان کے پاس سے چلا گیا، پھر دوبارہ پلٹ کر آیا، اس نے ویسے ہی کہا، پھر وہ چلا گیا۔ اس نے کہا : ہاں۔ اس نے کہا : مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ۔ پھر وہ اس کے ساتھ گیا اور خبر دی اور اس عورت سے نکاح کا حکم دیا۔ اس نے اس عورت کے ساتھ رات گزاری۔ جب اس نے صبح کی اور اجازت طلب کی تو اجازت مل گئی۔ پھر وہ اچانک اس سے پیٹھ پھیر کر جا رہا تھا تو اس عورت نے کہا : اگر اب اس نے مجھے طلاق دی تو میں آئندہ کبھی بھی اس سے نکاح نہ کروں گی۔ اس بات کا تذکرہ حضرت عمر (رض) کے سامنے ہوا تو انھوں نے اس کے خاوند کو بلایا اور فرمایا : اگر تو نے اس عورت سے نکاح کیا تو میں تیرے ساتھ اس طرح کروں گا اور اس کو ڈرایا اور فرمایا : اس کو لازم پکڑو اور دوسری جگہ ہے کہ فرمایا : اگر کوئی چیز آپ کے لیے پیش آئے تو مجھے خبر دینا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔