HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

14365

(۱۴۳۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ سَمِعَ سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : کُنْتُ فِی الْقَوْمِ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَامَتِ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ : إِنَّہَا وَہَبَتْ نَفْسَہَا لَکَ فَرَأْ فِیہَا رَأْیَکَ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ : یَا رَسُولِ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیْہِ شَیْئًا ثُمَّ قَامَتْ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہَا قَدْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لَکَ فَرَأْ فِیہَا رَأْیَکَ فَقَامَ الرَّجُلُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا ثُمَّ قَامَتِ الثَّالِثَۃَ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَیْئٍ ؟ ۔ قَالَ : لاَ قَالَ : فَاذْہَب فَاطْلُبْ ۔ فَذَہَبَ فَطَلَبَ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا قَالَ : اذْہَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ قَالَ : فَذَہَبَ فَطَلَبَ فَقَالَ : لَمْ أَجِدْ شَیْئًا قَالَ : ہَلْ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْئٌ؟۔ قَالَ: نَعَمْ سُورَۃُ کَذَا وَسُورَۃُ کَذَا قَالَ : اذْہَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ۔ لَفْظُ حَدِیثِہِمَا سَوَاء ٌ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیٍّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ کِلاَہُمَا عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٤٣٥٩) ابو حازم نے سہل بن سعد سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ میں لوگوں کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا کہ ایک عورت کھڑی ہوئی، اس نے کہا : میں نے اپنے نفس کو آپ کے لیے ہبہ کردیا ہے، آپ کی رائے کو ایک شخص نے دیکھا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا نکاح کردیں، لیکن آپ نے کچھ جواب نہ دیا، پھر عورت نے کھڑے ہو کر کہا، میں نے اپنے نفس کو آپ کے لیے ہبہ کردیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دیکھا، پھر اس شخص نے کہا : آپ میرا نکاح کردیں، پھر تیسری مرتبہ وہ عورت کھڑی ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے فرمایا : کیا تیرے پاس کچھ ہے ؟ اس نے کہا : نہیں۔ فرمایا : جاؤ تلاش کرو۔ لیکن تلاش کے باوجود اس کو کچھ نہ ملا۔ فرمایا : جاؤ تلاش کرو چاہے لوہے کی انگوٹھی ہی تلاش کرو۔ پھر گیا تو آکر کہنے لگا : مجھے کچھ بھی نہیں ملا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تجھے قرآن یاد ہے، اس نے کہا : فلاں فلاں سورت یاد ہے، فرمایا : جا میں نے تیرا نکاح اس قرآن کے عوض کردیا جو تیرے پاس ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔