HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

1502

(۱۵۰۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِیٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ أَبِی حَمْزَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی حَبِیبٌ مَوْلَی عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ أَنَّ نُدْبَۃَ مَوْلاَۃَ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَتْہُ: أَنَّہَا أَرْسَلَتْہَا مَیْمُونَۃُ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ فِی رِسَالَۃٍ فَدَخَلْتْ عَلَیْہِ ، فَإِذَا فِرَاشُہُ مَعْزُولٌ عَنْ فِرَاشِ امْرَأَتِہِ ، فَرَجَعَتْ إِلَی مَیْمُونَۃَ فَبَلَّغَتْہَا رِسَالَتَہَا ، ثُمَّ ذَکَرَتْ ذَلِکَ لَہَا فَقَالَتْ لَہَا مَیْمُونَۃُ: ارْجِعِی إِلَی امْرَأَتِہِ فَسَلِیہَا عَنْ ذَلِکَ ۔ فَرَجَعَتْ إِلَیْہَا فَسَأَلَتْہَا فَأَخْبَرَتْہَا: أَنَّہَا إِذَا طَمِثَتْ عَزَلَ عَبْدُ اللَّہِ فِرَاشَہُ عَنْہَا ، فَأَرْسَلَتْ مَیْمُونَۃُ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ فَتَغَیَّظَتْ عَلَیْہِ وَقَالَتْ: أَتَرْغَبُ عَنْ سُنَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَوَاللَّہِ إِنْ کَانَتِ الْمَرْأَۃُ مِنْ أَزْوَاجِہِ لَتَأْتَزِرُ بِالثَّوْبِ مَا یَبْلُغُ أَنْصَافَ فَخِذَیْہَا ، ثُمَّ یُبَاشِرُہَا بِسَائِرِ جَسَدِہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۶/۳۳۲]
(١٥٠٣) زہری سے روایت ہے کہ مجھ کو حبیب نے جو عروہ بن زبیر کا غلام تھا خبر دی کہ سیدہ میمونہ (رض) نے اپنی لونڈی ندبہ کو سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) کی طرف ایک خط دے کر بھیجا، وہ ان کے پاس پہنچی، ان کا بستر بیوی سے الگ تھا، وہ سیدہ میمونہ (رض) کی طرف واپس لوٹی، اس نے ان کا خط پہنچا دیا، پھر انھیں ساراقصہ بیان کیا، اس سے سیدہ میمونہ (رض) نے کہا : اس کی بیوی کے پاس جاؤ اور اس معاملے کے متعلق اس سے سوال کرو، وہ اس کی طرف لوٹی اس نے اس سے سوال کیا تو اس نے بتلایا جب وہ حائضہ ہوتی ہے تو عبداللہ بن عباس (رض) ان سے بسترالگ کرلیتے ہیں، میمونہ (رض) نے عبداللہ بن عباس (رض) کی طرف پیغام بھیجا اور وہ ان پر غصے ہوئیں اور کہا : کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت سے اعراض کرتا ہے، اللہ کی قسم ! بیشک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی کپڑے سے لنگوٹ باندھتی جو نصف رانوں تک ہوتی تھی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اس کے علاوہ باقی) سارے جسم سے مباشرت کرتے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔