HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

15334

(۱۵۳۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الشَّرْقِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَجُلاً لاَعَنَ امْرَأَتَہُ وَانْتَفَی مِنْ وَلَدِہَا فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَہُمَا وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَۃِ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکٍ۔ (ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : یَحْتَمِلُ طَلاَقُہُ ثَلاَثًا یَعْنِی فِی حَدِیثِ سَہْلٍ أَنْ یَکُونَ بِمَا وَجَدَ فِی نَفْسِہِ بِعِلْمِہِ بِصِدْقِہِ وَکَذِبِہَا وَجُرْأَتِہَا عَلَی النَّہْیِ فَطَلَّقَہَا ثَلاَثًا جَاہِلاً بِأَنَّ اللِّعَانَ فُرْقَۃٌ فَکَانَ کَمَنْ طَلَّقَ مَنْ طُلِّقَ عَلَیْہِ بِغَیْرِ طَلاَقِہِ وَکَمَنْ شَرَطَ الْعُہْدَۃَ فِی الْبَیْعِ وَالضَّمَانَ فِی السَّلَفِ وَہُوَ یَلْزَمُہُ شَرَطَ أَوْ لَمْ یَشْرِطْ۔ قَالَ : وَزَادَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ فَرَّقَ بَیْنَ الْمُتَلاَعِنَیْنِ وَتَفْرِیقُ النَّبِیِّ -ﷺ- غَیْرُ فُرْقَۃِ الزَّوْجِ إِنَّمَا ہُوَ تَفْرِیقُ حُکْمٍ۔ (ت) قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَقَدْ رُوِّینَا فِی حَدِیثِ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی قِصَّۃِ ہِلاَلِ بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ وَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ لاَ تُرْمَی وَلاَ یُرْمَی وَلَدُہَا وَمَنْ رَمَاہَا أَوْ رَمَی وَلَدَہَا جُلِدَ الْحَدَّ وَلَیْسَ لَہَا عَلَیْہِ قُوتٌ وَلاَ سُکْنَی مِنْ أَجْلِ أَنَّہُمَا یَتَفَرَّقَانِ بِغَیْرِ طَلاَقٍ وَلاَ مُتَوَفَّی عَنْہَا۔ وَہَذِہِ الرِّوَایَۃُ تُؤَکِّدُ مَا قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٥٣٢٨) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے لعان کیا اور اپنے بچے کا انکار کردیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کے درمیان تفریق کروا دی اور بچہ عورت کو دے دیا۔
نوٹ : سہل کی حدیث میں تین طلاقوں کا احتمال ہے؛ کیونکہ انھیں اپنے بارے میں سچائی کا علم تھا اور بیوی کے جھوٹے ہونے کا یقین اور اس کے انکار پر جرأت کی وجہ سے انھوں نے تین طلاقیں لا علمی کی وجہ سے دے دیں، کیونکہ لعان بذات خود جدائی ہے۔ جیسا کہ بیع سلف میں عہد کی شرط لگانا حالانکہ یہ لازم ہی ہوتا ہے شرط لگائے یا نہ لگائے۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو لعان کرنے والوں کے درمیان تفریق کروائی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تفریق کروانا یہ خاوند کے الگ کرنے کے علاوہ ہے، یہ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تفریق کا حکم دیا ہے۔
عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ والدہ اور بچے کو عار نہ دلائی جائے اور جو کوئی تہمت لگائے اسے حد لگائی جائے اور اس عورت کے لیے خوراک، رہائش نہ ہوگی؛ کیونکہ ان کے درمیان تفریق طلاق اور وفات کے بغیر ہوئی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔