HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

16003

(۱۵۹۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِیلَ السُّکَّرِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ یَقُولُ حَضَرْتُ مَجْلِسَ الْمُزَنِیِّ یَوْمًا وَسَأَلَہُ سَائِلٌ مِنَ الْعِرَاقِیِّینَ عَنْ شِبْہِ الْعَمْدِ فَقَالَ السَّائِلُ إِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی وَصَفَ الْقَتْلَ فِی کِتَابِہِ صِفَتَیْنِ عَمْدًا وَخَطَأً فَلِمَ قُلْتُمْ إِنَّہُ عَلَی ثَلاَثَۃِ أَصْنَافٍ وَلِمَ قُلْتُمْ شِبْہُ الْعَمْدِ یَعْنِی فَاحْتَجَّ الْمُزَنِیُّ بِہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ لَہُ مُنَاظِرُہُ أَتَحْتَجُّ بِعَلِیِّ بْنِ زَیْدِ بْنِ جُدْعَانَ فَسَکَتَ الْمُزَنِیُّ فَقُلْتُ لِمُنَاظِرِہِ قَدْ رَوَی ہَذَا الْخَبَرَ غَیْرُ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ فَقَالَ وَمَنْ رَوَاہُ غَیْرُ عَلِیٍّ قُلْتُ رَوَاہُ أَیُّوبُ السَّخْتِیَانِیُّ وَخَالِدٌ الْحَذَّاء ُ قَالَ لِی فَمَنْ عُقْبَۃُ بْنُ أَوْسٍ فَقُلْتُ عُقْبَۃُ بْنُ أَوْسٍ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ وَقَدْ رَوَاہُ عَنْہُ مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ مَعَ جَلاَلَتِہِ فَقَالَ لِلْمُزَنِیِّ أَنْتَ تُنَاظِرُ أَوْ ہَذَا فَقَالَ إِذَا جَائَ الْحَدِیثُ فَہُوَ یُنَاظِرُ لأَنَّہُ أَعْلَمُ بِالْحَدِیثِ مِنِّی ثُمَّ أَتَکَلَّمُ أَنَا۔ قَالَ الشَّیْخُ أَمَّا حَدِیثُ أَیُّوبَ۔ [صحیح]
(١٥٩٩٧) محمد بن اسحاق بن خزیمہ فرماتے ہیں کہ میں مزنی کی مجلس میں حاضر ہوا تو ایک عراقی سائل نے قتل خطاء (شبہ العمد) کے بارے میں سوال کیا۔ سائل نے کہا کہ اللہ نے اپنی اپنی کتاب میں قتل کو دو قسموں میں بیان کیا، ایک قتل عمد اور دوسرا قتل خطا تو تم یہ کیوں کہتے ہو کہ اس کی تین قسمیں ہیں اور تم شبہ العمد کے نام سے تیسری قسم کیوں بناتے ہو ؟ یعنی مزنی نے اسی حدیث سے دلیل پکڑی تھی تو مزنی کا جو مناظر تھا وہ کہنے لگا کہ کیا تو علی بن زید بن جدعان سے دلیل پکڑتا ہے۔ مزنی خاموش ہوگئے تو میں نے ان کے مد مقابل کو کہا کہ علی بن زید کے علاوہ اس حدیث (شبہ العمد والی) کو اور بھی روایت کرنے والے ہیں تو وہ کہنے لگا : کون ہیں ؟ میں نے کہا : ایوب سختیانی، خالدحذاء تو وہ مجھے کہنے لگا : عقبہ بن اوس کون ہے ؟ میں نے کہا : عقبہ بن اوس اہل بصرہ میں سے ایک شخص ہے جس سے ابن سیرین اپنی جلالتِ علمی کے باوجود روایت کرتے ہیں۔ وہ شخص لا جواب ہوگیا اور مزنی سے کہنے لگا کہ آپ مجھ سے مناظرہ کر رہے ہیں یا یہ ؟ تو امام مزنی نے جواب دیا کہ جب حدیث آجائے تو وہی مناظر ہے اور یہ چونکہ حدیث کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے اسی لیے مناظر بھی یہی ہے۔ پھر میں نے ہی اس باقی ہر گفتگو کی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔