HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

1654

(۱۶۵۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِیِّ حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنِی مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ: أَنَّ سَہْلَۃَ بِنْتَ سُہَیْلٍ اسْتُحِیضَتْ فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَمَرَہَا أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ، فَلَمَّا جَہَدَہَا ذَلِکَ أَمَرَہَا أَنْ تَجْمَعَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِغُسْلٍ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِغُسْلٍ وَتَغْتَسِلَ لِلصُّبْحِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَلِیٍّ۔ وَفِی حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: إِنَّمَا ہِیَ سَہْلَۃُ بِنْتُ سُہَیْلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُہَا بِالْغُسْلِ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ ، فَلَمَّا شَقَّ عَلَیْہَا أَمَرَہَا الْحَدِیثَ۔ قَالَ أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ بَعْضُ مَشَایِخِنَا: لَمْ یُسْنَدْ ہَذَا الْخَبَرَ غَیْرُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَشُعْبَۃُ لَمْ یَذْکُرِ النَّبِیَّ -ﷺ- وَأَنْکَرَ أَنْ یَکُونَ الْخَبَرُ مَرْفُوعًا وَخَطَّأَہُ أَیْضًا فِی تَسْمِیَۃِ الْمُسْتَحَاضَۃِ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ: وَقَدِ اخْتَلَفَ الرُّوَاۃُ فِی إِسْنَادِ ہَذَا الْخَبَرِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی: فَرَوَاہُ شُعْبَۃُ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ کَمَا مَضَی۔ وَرَوَاہُ ابْنُ عُیَیْنَۃَ فَأَرْسَلَہُ إِلاَّ أَنَّہُ وَافَقَ مُحَمَّدًا فِی رَفْعِہِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبو داؤد ۲۹۰]
(١٦٥٥) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سہلہ بنت سہل مستحاضہ ہوگئیں، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے، جب انھوں نے اس کی کوشش کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ ایک غسل سے ظہر اور عصرادا کرلے اور مغرب اور عشاء ایک غسل سے اور صبح کے لیے الگ غسل کرے۔
(ب) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سہلہ بنت سہل (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر نماز کے لیے غسل کا حکم دیا تھا جب ان پر یہ مشکل ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو حکم دیا۔۔۔
(ج) ابوبکر بن اسحاق کہتے ہیں کہ ہمارے بعض مشائخ کا کہنا ہے : محمد بن اسحاق کے علاوہ اس حدیث کو کوئی نہیں بیان کرتا، امام شعبہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس حدیث کو نقل نہیں کیا اور اس کے مرفوع ہونے کا انکار کیا ہے اور مستحاضہ کے نام کو بھی غلط قرار دیا ہے۔
(د) امام ابوبکر کہتے ہیں کہ اس حدیث کی سند کے راویوں میں اختلاف ہے۔
(ر) شیخ (رح) فرماتی ہیں : اس کو شعبہ اور محمد بن اسحاق نے نقل کیا ہے جیسے پیچھے گزر چکا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔