HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

16587

(۱۶۵۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنِی أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ وَکَتَبَہُ لِی بِخَطِّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ أَبِی عَائِشَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقُلْتُ لَہَا : أَلاَ تُحَدِّثِینِی عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ فَقَالَتْ : بَلَی ثَقُلَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ : أَصَلَّی النَّاسُ؟ ۔ فَقُلْتُ : لاَ وَہُمْ یَنْتَظِرُونَکَ یا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : ضَعُوا مَائً فِی الْمِخْضَبِ ۔ قَالَتْ : فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَہَبَ لِیَنُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ : أَصَلَّی النَّاسُ؟ ۔ قُلْنَا : لاَ ہُمْ یَنْتَظِرُونَکَ۔ قَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ۔ فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَہَبَ لِیَنُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ فَأَفَاقَ فَقَالَ : أَصَلَّی النَّاسُ؟ ۔ قُلْتُ : لاَ ہُمْ یَنْتَظِرُونَکَ فَقَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ۔ فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَہَبَ لِیَنُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ : أَصَلَّی النَّاسُ ۔ قُلْنَا : لاَ ہُمْ یَنْتَظِرُونَکَ یا رَسُولَ اللَّہِ وَالنَّاسُ عُکُوفٌ فِی الْمَسْجِدِ لِصَلاَۃِ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ قَالَتْ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِأَنْ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ قَالَتْ فَأَتَاہُ الرَّسُولُ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَأْمُرُکَ بِأَنْ تُصَلِّیَ بِالنَّاسِ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَکَانَ رَجُلاً رَقِیقًا یَا عُمَرُ صَلِّ بِالنَّاسِ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِکَ فَصَلَّی أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ تِلْکَ الأَیَّامَ ثُمَّ إِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- وَجَدَ مِنْ نَفْسِہِ خِفَّۃً فَخَرَجَ بَیْنَ رَجُلَیْنِ أَحَدُہُمَا الْعَبَّاسُ لِصَلاَۃِ الظُّہْرِ وَأَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُصَلِّی بِالنَّاسِ فَلَمَّا رَآہُ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ذَہَبَ لِیَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَیْہِ النَّبِیُّ -ﷺ- بِأَنْ لاَ یَتَأَخَّرَ قَالَ : أَجْلِسَانِی إِلَی جَنْبِہِ ۔ فَأَجْلَسَاہُ إِلَی جَنْبِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فَجَعَلَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُصَلِّی وَہُوَ قَائِمٌ بِصَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَالنَّاسُ بِصَلاَۃِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- قَاعِدٌ قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ فَدَخَلْتُ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَہُ أَلاَ أَعْرِضُ عَلَیْکَ مَا حَدَّثَتْنِی بِہِ عَائِشَۃُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ہَاتِ فَعَرَضْتُ عَلَیْہِ حَدِیثَہَا فَمَا أَنْکَرَ مِنْہُ شَیْئًا غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ : أَسَمَّتْ لَکَ الرَّجُلَ الَّذِی کَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ؟ قُلْتُ : لاَ۔ قَالَ : ہُوَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلَمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٦٥٨١) عبیداللہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ (رض) کے پاس آیا۔ میں نے کہا : آپ مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیماری کے بارے میں بتائیے، فرمانے لگیں : کیوں نہیں۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوگئے تو پوچھا : کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ؟ میں نے کہا : نہیں، وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں یا رسول اللہ ! فرمایا برتن میں پانی رکھو۔ فرماتی ہیں : پانی رکھا گیا، آپ نے غسل فرمایا کہ کچھ افاقہ ہوجائے لیکن آپ پر غشی طاری ہوگئی ۔ پھر افاقہ ہوا تو پوچھا : لوگوں نے نماز پڑھ لی ؟ بتایا : آپ کا انتظار ہے ہیں، پھر برتن میں پانی رکھنے کا فرمایا : پھر غسل فرمایا لیکن پھر غشی طاری ہوگئی، پھر ہوش آیا تو پوچھا : کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ؟ عرض کیا گیا : آپ کا انتظار ہے اور لوگ مسجد میں عشاء کی نماز کے لیے بیٹھے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر کے پاس پیغام بھیجا کہ نماز پڑھا دیں۔ جب ابوبکر کو پیغام ملا تو انھوں نے حضرت عمر (رض) کو کہا کہ آپ پڑھائیں؛ کیونکہ ابوبکر بڑے رقیق القلب تھے تو حضرت عمر (رض) نے جواب دیا کہ آپ زیادہ حق دار ہیں تو اس کے بعد حضرت ابوبکر نمازیں پڑھاتے رہے۔ ایک دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طبیعت میں بہتری محسوس کی تو دو آدمیوں کے سہارے جن میں ایک حضرت عباس تھے ظہر کے وقت مسجد میں آئے، ابوبکر نماز پڑھا رہے تھے۔ جب ابوبکر نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو وہ پیچھے ہٹنے لگے تو آپ نے اشارہ فرمایا کہ پیچھے نہ ہٹو اور آپ نے فرمایا : مجھے ان کے پہلو میں بٹھا دو تو آپ کو حضرت ابوبکر کے پہلو میں بٹھا دیا تو ابوبکر آپ کی اور لوگ حضرت ابوبکر کی اقتدا کر رہے تھے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے ہوئے تھے۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عباس کے پاس آیا تو وہ کہنے لگے کہ حضرت عائشہ نے آپ کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیماری کے بارے میں جو بیان کیا ہے وہ بتاؤ تو میں نے انھیں بتایا تو انھوں نے سب باتوں تصدیق کی اور فرمایا کہ کیا اس دوسرے شخص کا نام نہیں بتایا جو حضرت عباس کے ساتھ تھے میں نے کہا : نہیں تو فرمایا : وہ علی تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔