HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

16698

(۱۶۶۹۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّرِیرُ بِالرَّیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ رَبِّ الْکَعْبَۃِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَہُ فِی ظِلِّ الْکَعْبَۃِ وَہُوَ یُحَدِّثُ النَّاسَ یَقُولُ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ فَنَزَلْنَا مَنْزِلاً فَمِنَّا مِنْ یَضْرِبُ خِبَائَ ہُ وَمِنَّا مَنْ ہُوَ فِی جَشَرِہِ وَمِنَّا مَنْ یَنْتَضِلُ إِذْ نَادَی مُنَادِی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الصَّلاَۃَ جَامِعَۃً قَالَ فَانْتَہَیْتُ إِلَیْہِ وَہُوَ یَخْطُبُ النَّاسَ وَیَقُولُ : أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّہُ لَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ قَبْلِی إِلاَّ کَانَ حَقًّا عَلَیْہِ أَنْ یَدُلَّ أُمَّتَہُ عَلَی مَا یَعْلَمُہُ خَیْرًا لَہُمْ وَیُنْذِرَہُمْ مَا یَعْلَمُہُ شَرًّا لَہُمْ أَلاَ وَإِنَّ عَافِیَۃَ ہَذِہِ الأُمَّۃِ فِی أَوَّلِہَا وَسَیُصِیبُ آخِرَہَا بَلاَء ٌ وَفِتَنٌ یُدَفِّقُ بَعْضُہَا بَعْضًا تَجِیئُ الْفِتَنُ فَیَقُولُ الْمُؤْمِنُ ہَذِہِ مُہْلِکَتِی ثُمَّ تَنْکَشِفُ ثُمَّ تَجِیئُ فَیَقُولُ ہَذِہِ ہَذِہِ ثُمَّ تَجِیئُ فَیَقُولُ ہَذِہِ ہَذِہِ ثُمَّ تَنْکَشِفُ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یُزَحْزَحَ عَنِ النَّارِ وَیَدْخُلَ الْجَنَّۃَ فَلْتُدْرِکْہُ مَنِیَّتُہُ وَہُوَ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ وَیَأْتِی إِلَی النَّاسِ مَا یُحِبُّ أَنْ یُؤْتَی إِلَیْہِ وَمَنْ بَایَعَ إِمَامًا فَأَعْطَاہُ صَفْقَۃَ یَدِہِ وَثَمَرَۃَ قَلْبِہِ فَلْیُطِعْہُ إِنِ اسْتَطَاعَ۔ وَقَالَ مَرَّۃً: مَا اسْتَطَاعَ۔ أَظُنُّہُ قَالَ: فَإِنْ جَائَ أَحَدٌ یُنَازِعُہُ فَاضْرِبُوا عُنُقَ الآخِرِ۔ فَلَمَّا سَمِعْتُہَا أَدْخَلْتُ رَأْسِی بَیْنِ رَجُلَیْنِ فَقُلْتُ : إِنَّ ابْنَ عَمِّکَ مُعَاوِیَۃَ یَأْمُرُنَا أَنْ نَقْتُلَ أَنْفُسَنَا وَأَنْ نَأْکُلَ أَمْوَالَنَا بَیْنَنَا بِالْبَاطِلِ وَاللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ {وَلاَ تَقْتُلُوا أَنْفُسَکُمْ} {وَلاَ تَأْکُلُوا أَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ} قَالَ : فَوَضَعَ جُمْعَہُ عَلَی جَبْہَتِہِ ثُمَّ نَکَسَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ أَطِعْہُ فِی طَاعَۃِ اللَّہِ وَاعْصِہِ فِی مَعْصِیَۃِ اللَّہِ قُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : نَعَمْ سَمِعَتْہُ أُذُنَایَ وَوَعَاہُ قَلْبِی۔لَفْظُ حَدِیثِ وَکِیعٍ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ وَکِیعٍ۔ [صحیح]
(١٦٦٩٢) عبدالرحمن بن عبد رب الکعبہ عبداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ میں کعبہ کے سائے میں ان کے ساتھ بیٹھا تھا اور وہ لوگوں کو احادیث بیان کر رہے تھے کہ ہم ایک سفر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ ہم ایک جگہ اترے تو ہم میں سے بعض خیمے لگانے لگے، بعض جانوروں کو چارہ دینے لگے اور بعض تیر اندازی کرنے لگے تو مؤذن نے پکارا کہ نماز کھڑی ہو رہی ہے۔ کہتے ہیں : جب میں وہاں گیا تو آپ خطبہ دے رہے تھے : ” اے لوگو ! مجھ سے پہلے جتنے بھی نبی آئے تو ان پر حق تھا کہ وہ خیر کے کاموں پر لوگوں کی راہنمائی کریں اور برائی سے ڈرائیں، خبردار ! اس امت کا اول عافیت میں ہے اور آخر آزمائش اور فتن میں ہے، ایک فتنہ آئے گا مومن سمجھے گا یہ تو تباہ کر دے گا، وہ ختم ہوجائے گا۔ دوسرا آئے گا وہ کہے گا، یہ یہ۔ پھر وہ بھی ختم ہوجائے گا۔ تیسرا آئے گا پھر وہ کہے گا : یہ یہ ، یہ بھی ختم ہوجائے گا۔ جو یہ چاہتا ہے کہ جہنم سے بچ جائے تو اپنی خواہشات کو چھوڑ دے اور اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لے آئے اور جو اپنے لیے پسند کرے وہی لوگوں کے لیے بھی پسند کرے اور جو امام سے بیعت کرے تو اس نے اپنی ہتھیلی اور اپنے دل کی خواہش اسے دے دی تو اس کی فرمان برداری کرے۔ اگر کوئی اس میں جھگڑا کرے تو اس کی گردن کاٹ دے، جب میں نے ان سے یہ حدیث سنی تو دو آدمیوں کے درمیان میں سرداخل کیا اور کہا کہ آپ کے چچا کا بیٹا معاویہ ہمیں کہتا ہے کہ ہم اپنے آپ سے لڑیں اور ہمارے ہی مال ہم باطل طریقے سے کھائیں اور اللہ فرماتا ہے کہ ” اپنے نفسوں کو قتل نہ کرو “ [النساء ٢٩] اور ” اپنے مالوں کو باطل طریقے سے نہ کھاؤ “ [البقرۃ ١٨٨] تو انھوں نے اپنے ہاتھ کو اپنی پیشانی پر رکھا، پھر ہٹایا اور اپنا سر اٹھایا اور فرمایا : اللہ کی اطاعت میں اس کی اطاعت کرو اور اللہ کی نافرمانی میں اس کی نافرمانی کرو۔ میں نے کہا : کیا آپ نے یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے تو فرمایا : ہاں میرے کانوں نے سنا ہے اور میرے دل نے یاد کیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔