HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

1693

(۱۶۹۴) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ یَعْنِی الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ قَالَ: أَتَی جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ وَذَلِکَ دُلُوکَ الشَّمْسِ حِینَ مَالَتِ الشَّمْسُ، فَقَامَ فَصَلَّی الظُّہْرُ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَاہُ حِینَ کَانَ ظِلُّہُ مِثْلَہُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ فَصَلَّی الْعَصْرَ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَتَاہُ حِینَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ أَتَاہُ حِینَ غَابَ الشَّفَقُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّی الْعِشَائَ الآخِرَۃَ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَاہُ حِینَ بَرَقَ الْفَجْرُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ فَصَلَّی الصُّبْحَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَتَاہُ مِنَ الْغَدِ فِی الظَّہِیرِ حِینَ صَارَ ظِلُّ کُلِّ شَیْئٍ مِثْلَہُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ فَصَلَّی الظُّہْرَ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَاہُ حِینَ صَارَ ظِلُّہُ مِثْلَیْہِ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ فَصَلَّی الْعَصْرَ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَاہُ الْوَقْتَ بِالأَمْسِ حِینَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ أَتَاہُ بَعْدَ أَنْ غَابَ الشَّفَقَ وَأَظْلَمَ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّی الْعِشَائَ الآخِرَۃَ أَرْبَعًا۔ ثُمَّ أَتَاہُ حِینَ أَسْفَرَ الْفَجْرُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ۔ فَصَلَّی الصُّبْحَ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ قَالَ: مَا بَیْنَ ہَذَیْنِ صَلاَۃٌ۔ أَبُو بَکْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ لَمْ یَسْمَعْہُ مِنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ ، وَإِنَّمَا ہُوَ بَلاَغٌ بَلَغَہُ۔ وَقَدْ رُوِیَ ذَلِکَ فِی حَدِیثٍ آخَرَ مُرْسَلٍ۔ [منکر]
(١٦٩٤) سیدنا ابومسعود (رض) سے روایت ہے کہ سیدنا جبرائیل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : کھڑے ہوجائیں اور نماز پڑھیں اور یہ ” دلوک شمس “ سے سورج مائل ہونے کا وقت تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے، ظہر کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے جس وقت اس کا سایہ اس کی لمبائی کی مثل ہوگیا، انھوں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے جس وقت سورج غروب ہوگیا، انھوں نے کہا : کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی تین رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے جس وقت سرخی غروب ہوگئی، انھوں نے کہا : آپ کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں آپ نے آخری عشاء کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے جس وقت فجر پھوٹ پڑی، انھوں نے کہا : آپ کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی دو رکعتیں، ادا کیں پھر کل کو دوپہر کے وقت آئے جس وقت ایک چیز کا سایہ اس کی مثل ہوگیا، انھوں نے کہا : آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے جس وقت اس کا سایہ اس کی دو مثل ہوگیا انھوں نے کہا : آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی چار رکعتیں ادا کیں۔ پھر کل اسی وقت آئے جس وقت سورج غروب ہوگیا، انھوں نے کہا : آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی تین رکعتیں ادا کیں۔ پھر سرخی غروب ہونے کے بعد آئے اور اندھیرا ہوگیا، انھوں نے کہا : آپ کھڑے ہوں نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی چار رکعتیں ادا کیں، پھر آئے جس وقت فجر روشن ہوگئی، انھوں نے کہا : کھڑے ہوں نماز پڑھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی دو رکعتیں ادا کیں، پھر کہا ان دونوں وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔