HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

17340

(۱۷۳۳۴)أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَیْحٍ وَابْنُ لَہِیعَۃَ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ یَزِیدَ الْخَوْلاَنِیِّ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ کَانَ لَہُ عَمٌّ یَبِیعُ الْخَمْرَ وَکَانَ یَتَصَدَّقُ فَنَہَیْتُہُ عَنْہَا فَلَمْ یَنْتَہِ فَقَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ فَلَقِیتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُہُ عَنِ الْخَمْرِ وَثَمَنِہَا فَقَالَ ہِیَ حَرَامٌ وَثَمَنُہَا حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ یَا مَعْشَرَ أُمَّۃِ مُحَمَّدٍ -ﷺ- إِنَّہُ لَوْ کَانَ کِتَابٌ بَعْدَ کِتَابِکُمْ وَنَبِیٌّ بَعْدَ نَبِیِّکُمْ لأَنْزَلَ فِیکُمْ کَمَا أَنْزَلَ فِی مَنْ قبْلَکُمْ وَلاَ أُخِّرَ ذَلِکَ مِنْ أَمْرِکُمْ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ وَلِعَمْرَی لَہُوَ أَشَدُّ عَلَیْکُمْ۔ قَالَ ثَابِتٌ : ثُمَّ لَقِیتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ فَسَأَلْتُہُ عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ فَقَالَ سَأُخْبِرُکَ عَنِ الْخَمْرِ إِنِّی کُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْمَسْجِدِ فَبَیْنَا ہُوَ مُحْتَبٍ حَلَّ حَبْوَتَہُ ثُمَّ قَالَ مَنْ کَانَ عِنْدَہُ مِنْ ہَذِہِ الْخَمْرِ شَیْء ٌ فَلْیَأْتِ بِہَا فَجَعَلُوا یَأْتُونَہُ فَیَقُولُ أَحَدُہُمْ عِنْدِی رَاوِیَۃٌ وَیَقُولُ الآخَرُ عِنْدِی زِقٌّ أَوْ مَا شَائَ اللَّہُ أَنْ یَکُونَ عِنْدَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اجْمَعُوا بِبَقِیعِ کَذَا وَکَذَا ثُمَّ آذِنُونِی ۔ فَفَعَلُوا ثُمَّ أَتَوْہُ فَقَامَ وَقُمْتُ مَعَہُ فَمَشَیْتُ عَنْ یَمِینِہِ وَہُوَ مُتَّکِئٌ عَلَیَّ فَلَحِقَنَا أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَخَّرَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَجَعَلَنِی عَنْ شِمَالِہِ وَجَعَلَ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَکَانِی ثُمَّ لَحِقَنَا عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَخَّرَنِی وَجَعَلَہُ عَنْ یَسَارِہِ فَمَشَی بَیْنَہُمَا حَتَّی إِذَا وَقَفَ عَلَی الْخَمْرِ فَقَالَ لِلنَّاسِ : أَتَعْرِفُونَ ہَذِہِ؟ ۔ قَالُوا : نَعَمْ یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذِہِ الْخَمْرُ۔ فَقَالَ : صَدَقْتُمْ ۔ قَالَ : فَإِنَّ اللَّہَ لَعَنَ الْخَمْرَ وَعَاصِرَہَا وَمُعْتَصِرَہَا وَشَارِبَہَا وَسَاقِیَہَا وَحَامِلَہَا وَالْمَحْمُولَۃَ إِلَیْہِ وَبَائِعَہَا وَمُشْتَرِیَہَا وَآکِلَ ثَمَنِہَا ۔ ثُمَّ دَعَا بِسِکِّینٍ فَقَالَ : اشْحَذُوہَا ۔ فَفَعَلُوا ثُمَّ أَخَذَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُخْرِقُ بِہَا الزِّقَاقَ فَقَالَ النَّاسُ إِنَّ فِی ہَذِہِ الزِّقَاقِ مَنْفَعَۃً۔ قَالَ : أَجَلْ وَلَکِنِّی إِنَّمَا أَفْعَلُ ذَلِکَ غَضَبًا لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ لِمَا فِیہَا مِنْ سَخَطِہِ ۔ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَا أَکْفِیکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : لاَ۔ قَالَ ابْنُ وَہْبٍ وَبَعْضُہُمْ یَزِیدُ عَلَی بَعْضٍ فِی قِصَّۃِ الْحَدِیثِ۔ قَالَ وَأَخْبَرَنِی ابْنُ لَہِیعَۃَ أَنَّ أَبَا طُعْمَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یُحَدِّثُ بِہَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [ضعیف]
(١٧٣٣٤) زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے کہ اس کا چچا شراب بیچتا ہے اور وہ اس سے صدقہ کرتا تھا۔ میں اس کو منع کرتا تھا۔ وہ اس سے نہیں رکا۔ میں مدینے کی طرف گیا۔ وہاں میں ابن عباس (رض) سے ملا۔ میں نے آپ (رض) سے شراب اور اس کی قیمت کے متعلق پوچھا۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : شراب حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے۔ ابن عباس نے کہا : اے امت محمدیہ کے معاشرے کے لوگو ! اگر تمہاری کتاب کے بعد کتاب ہوتی اور تمہارے نبی کے بعد نبی ہوتا البتہ وہ نازل ہوتا تم میں سے جس طرح نازل ہوئے تم سے پہلے اور نہیں مؤخر کیا جائے گا تمہارے معاملے کو قیامت کے دن تک البتہ میری عمر کی قسم ! ہے یہ تم پر زیادہ سخت ہے۔
حضرت ثابت فرماتے ہیں : پھر میں عبداللہ بن عمر (رض) کو ملا میں نے ان سے شراب کے بارے میں پوچھا : آپ (رض) نے فرمایا : عنقریب میں آپ کو شراب کے متعلق بتاؤں گا۔ مسجد میں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان تھے ۔ وہ پیٹھ اور پنڈلیوں کو ملا کر باندھا ہوا تھا۔ پھر اس کو کھول دیا اور فرمایا : جس کے پاس بھی شراب میں سے کوئی چیز ہے وہ لے آؤ، وہ شراب کو لے آئے ان میں سے ایک نے کہا : میرے پاس راویہ ہے۔ دوسرے نے کہا : میرے پاس زق ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بقیع میں جمع کر دو اور پھر مجھے اطلاع کر دو ۔ پھر آپ آئے اور میں بھی آپ کے ساتھ تھا : میں آپ کے ساتھ دائیں طرف کھڑا ہوا تو آپ مجھ پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوگئے تو ابوبکر بھی آگئے، آپ نے انھیں دائیں طرف کرلیا اور مجھے بائیں طرف۔ پھر عمر آئے تو ان کو بھی اپنے بائیں طرف کرلیا۔ پھر ان دونوں کے درمیان آپ شراب کے پاس آئے، پوچھا : جانتے ہو یہ کیا ہے ؟ کہنے لگے : جی ہاں، شراب۔ فرمایا : تم سچ کہتے ہو، اللہ نے شراب، اس کو نچوڑنے والے، جس کے لیے نچوڑی جائے، پینے والے، پلانے والے تمام پر لعنت فرمائی ہے۔ پھر ایک چھڑی منگوائی اور فرمایا : اس کو بہادو انھوں نے ایسے ہی کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان شراب کے مشکیزوں کو پھاڑنے لگے تو لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! یہ تو عام استعمال کی اشیاء ہیں۔ فرمایا : ہاں لیکن میں اس لیے کررہا ہوں کہ اس میں اللہ کی ناراضگی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں آپ کو کافی ہوں یا رسول اللہ ! فرمایا : نہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔