HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

17485

(۱۷۴۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُیَیْنَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَوْشَنٍ حَدَّثَنِی أَبِی قَالَ : کَانَ أَبُو بَکْرَۃَ یُنْتَبَذُ لَہُ فِی جَرَّۃٍ فَقَدِمَ أَبُو بَرْزَۃَ مِنْ غَیْبَۃٍ کَانَ غَابَہَا فَنَزَلَ بِمَنْزِلِ أَبِی بَکْرَۃَ قَبْلَ أَنْ یَأْتِیَ مَنْزِلَہُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی إِنْکَارِ مَا نُبِذَ لَہُ فِی جَرَّۃٍ وَقَوْلِہِ لاِمْرَأَتِہِ : وَدِدْتُ أَنَّکِ جَعَلْتِیہِ فِی سِقَائٍ وَأَنَّ أَبَا بَکْرَۃَ حِینَ جَائَ قَالَ قَدْ عَرَفْنَا الَّذِی نُہِینَا عَنْہُ نُہِینَا عَنِ الدُّبَّائِ وَالنَّقِیرِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ فَأَمَّا الدُّبَّائُ فَإِنَّا مَعْشَرَ ثَقِیفٍ بِالطَّائِفِ کُنَّا نَأْخُذُ الدُّبَّائَ فَنَخْرِطُ فِیہَا عَنَاقِیدَ الْعِنَبِ ثُمَّ نَدْفِنُہَا ثُمَّ نَتْرُکُہَا حَتَّی تَہْدِرَ ثُمَّ تَمُوتَ وَأَمَّا النَّقِیرُ فَإِنَّ أَہْلَ الْیَمَامَۃِ کَانُوا یَنْقُرُونَ أَصْلَ النَّخْلَۃِ فَیَشْدَخُونَ فِیہِ الرُّطَبَ وَالْبُسْرَ ثُمَّ یَدَعُونَہُ حَتَّی یَہْدِرَ ثُمَّ یَمُوتَ وَأَمَّا الْحَنْتَمُ فَجِرَارٌ کَانَ یُحْمَلُ إِلَیْنَا فِیہَا الْخَمْرُ وَأَمَّا الْمُزَفَّتُ فَہِیَ ہَذِہِ الأَوْعِیَۃُ الَّتِی فِیہَا الزِّفْتُ۔ (ق) قَالَ الشَّیْخُ : کَذَا رُوِیَ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ وَقَدْ قَالَ جَمَاعَۃٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْمَعْنَی فِی النَّہْیِ عَنِ الاِنْتِبَاذِ فِی ہَذِہِ الأَوْعِیَۃِ أَنَّ النَّبِیذَ فِیہَا یَکُونُ أَسْرَعَ إِلَی الْفَسَادِ وَالاِشْتِدَادِ حَتَّی یَصِیرَ مُسْکِرًا وَہُوَ فِی الأَسْقِیَۃِ أَبْعَدُ مِنْہُ ثُمَّ وَرَدَتِ الرُّخْصَۃُ فِی الأَوْعِیَۃِ کُلِّہَا إِذَا لَمْ یَشْرَبُوا مُسْکِرًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]
(١٧٤٧٩) جو شن کہتے ہیں کہ ابو بکرہ مٹی کے گھڑے میں نبیذ بنایا کرتے تھے۔ ابو برزہ ایک سفر سے واپس آئے اور اپنے گھر جانے سے پہلے ابوبکرہ کے گھر تشریف لے آئے ۔ انھوں نے مٹی کے مٹکے کی ممانعت کی حدیث بیان کی اور ان کی بیوی کو کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ آپ پینے والے برتنوں میں ہی نبیذ بنائیں گی۔ جب ابو بکرہ آئے تو فرمایا کہ جن برتنوں سے منع فرمایا ہے وہ ہم جانتے ہیں آپ نے الدبائ، النقیر، الحنتم اور المزفت سے منع فرمایا ہے الدبائ : ہم اہل ثقیف بڑے کدو کے بیج نکال کر اس میں انگور ڈال کر زمین میں دفنا دیتے تھے اور جب اس میں جوش پیدا ہوجاتا تو انھیں نکال کر مسل لیتے تھے اور النقیر اہل یمامہ کا برتن ہے کہ وہ کھجور کی جڑ کو درمیان سے کھوکھلی کر کے اس میں تر اور کچی کھجور ملا کر چھوڑ دیتے تھے حتیٰ کہ ان میں جوش پیدا ہوجاتا۔ پھر ان کو پیس لیتے اور حنتم مٹکے میں ہمیں شراب دی جاتی اور المزفت تارکول کے برتن کو کہتے ہیں۔ شیخ فرماتے ہیں : اسی طرح ابو بکرہ سے منقول ہے اور اہل علم میں سے ایک جماعت کا خیال ہے کہ ان برتنوں میں منع اس لیے کیا تھا کہ ان میں نشہ جلدی پیدا ہوجاتا ہے اور دوسرے برتنوں میں دیر سے اور ان برتنوں کے استعمال میں رخصت بھی ہے کہ جب نشہ پیدا ہونے سے پہلے چیز استعمال کرلی جائے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔