HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

17577

(۱۷۵۷۱) وَأَحْسَنُ مَا یُسْتَدَلُّ بِہِ فِی ہَذِہِ الْمَسْأَلَۃِ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَیْرِ بْنِ الْقَاسِمِ الْخَوَّاصُ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اخْتَتَنَ إِبْرَاہِیمُ النَّبِیُّ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَہُوَ ابْنُ ثَمَانِینَ سَنَۃً بِالْقَدُومِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ وَقَدْ قَالَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی {ثُمَّ أَوْحَیْنَا إِلَیْکَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ إِبْرَاہِیمَ حَنِیفًا} [النحل ۱۲۳] وَرُوِّینَا فِی کِتَابِ الطَّہَارَۃِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ {وَإِذِ ابْتَلَی إِبْرَاہِیمَ رَبُّہُ بِکَلِمَاتٍ فَأَتَمَّہُنَّ} [البقرۃ ۱۲۴] قَالَ ابْتَلاَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ بِالطَّہَارَۃِ خَمْسٍ فِی الرَّأْسِ وَخَمْسٍ فِی الْجَسَدِ فِی الرَّأْسِ قَصُّ الشَّارِبِ وَالْمَضْمَضَۃُ وَالاِسْتِنْشَاقُ وَالسِّوَاکُ وَفَرْقُ الرَّأْسِ وَفِی الْجَسَدِ تَقْلِیمُ الأَظْفَارِ وَحَلْقُ الْعَانَۃِ وَالْخِتَانُ وَنَتْفُ الإِبِطِ وَغَسْلُ مَکَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ بِالْمَائِ ۔ قَالَ أَصْحَابُنَا وَالاِبْتِلاَئُ إِنَّمَا یَقَعُ فِی الْغَالِبِ بِمَا یَکُونُ وَاجِبًا۔ [صحیح]
(١٧٥٧١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) نے ٨٠ سال کی عمر میں کلہاڑے کے ساتھ ختنہ کیا اور صحیح بخاری و مسلم میں حضرت قتیبہ سے یہ بھی منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ” ہم نے تیری طرف وحی کی کہ ملت ابراہیمی پیروی کرو جو یکتا ہے “ [النحل ١٢٣] اور کتاب الطہارہ میں ابن عباس (رض) سے ہم یہ روایت نقل کر آئے ہیں کہ ” اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو چند کلمات کے ساتھ آزمایا تو انھوں نے وہ پورے کیے “ [البقرۃ ١٢٤] تو طہارت کے بارے میں جو آزمایا ان میں پانچ سر میں اور پانچ جسم میں ہیں : سر والی پانچ اشیاء یہ ہیں : مونچھوں کو کاٹنا، کلی کرنا، ناک میں پانی چڑھانا، مسواک کرنا اور بالوں کے درمیان سے مانگ نکالنا اور جسم کی پانچ اشیاء یہ ہیں : ناخن کاٹنا، زیر ناف بال مونڈنا، ختنہ کرنا اور بغلوں کے بال اکھاڑنا اور قبل و دبر کو پانی سے دھونا۔ ہمارے اصحاب کہتے ہیں کہ لفظ ابتلاء اغلب کے طور پر آیا ہے اور یہ واجب ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔