HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

17762

(١٧٧٥٦) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِالْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی نَافِعٌ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا اجْتَمَعْنَا لِلْہِجْرَۃِ اتَّعَدْتُ أَنَا وَعَیَّاشُ بْنُ أَبِی رَبِیعَۃَ وَہِشَامُ بْنُ الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ وَقُلْنَا الْمِیعَادُ بَیْنَنَا التَّنَاضُبُ مِنْ أَضَاۃِ بَنِی غِفَارٍ فَمَنْ أَصْبَحَ مِنْکُمْ لَمْ یَأْتِہَا فَقَدْ حُبِسَ فَلْیَمْضِ صَاحِبَاہُ فَأَصْبَحَتُ عِنْدَہُ أَنَا وَعَیَّاشُ بْنُ أَبِی رَبِیعَۃَ وَحُبِسَ عَنَّا ہِشَامٌ وَفُتِنَ فَافْتَتَنَ وَقَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ فَکُنَّا نَقُولُ مَا اللَّہُ بِقَابِلٍ مِنْ ہَؤُلاَئِ تَوْبَۃً قَوْمٌ عَرَفُوا اللَّہُ وَآمَنُوا بِہِ وَصَدَّقُوا رَسُولَہُ ثُمَّ رَجَعُوا عَنْ ذَلِکَ لِبَلاَئٍ أَصَابَہُمْ مِنَ الدُّنْیَا وَکَانُوا یَقُولُونَہُ لأَنْفُسِہِمْ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیہِمْ { قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِینَ أَسْرَفُوا عَلَی أَنْفُسِہِمْ لاَ تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَۃِ اللَّہِ } إِلَی قَوْلِہِ { مَثْوًی لِلْمُتَکَبِّرِینَ } [الزمر ٦٠] قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَتَبْتُہَا بِیَدِی کِتَابًا ثُمَّ بَعَثْتُ بِہَا إِلَی ہِشَامٍ فَقَالَ ہِشَامُ بْنُ الْعَاصِ فَلَمَّا قَدِمَتْ عَلَیَّ خَرَجْتُ بِہَا إِلَی ذِی طُوًی فَجَعَلْتُ أُصَعِّدُ بِہَا وَأُصَوِّبُ لأَفْہَمَہَا فَقُلْتُ اللَّہُمَّ فَہِّمْنِیہَا فَعَرَفْتُ أَنَّمَا أُنْزِلَتْ فِینَا لِمَا کُنَّا نَقُولُ فِی أَنْفُسِنَا وَیُقَالُ فِینَا فَرَجَعْتُ فَجَلَسْتُ عَلَی بَعِیرِی فَلَحِقْتُ بِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقُتِلَ ہِشَامٌ شَہِیدًا بِأَجْنَادِینَ فِی وِلاَیَۃِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ۔ [حسن ]
(١٧٧٥٦) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ہجرت کے لیے اکٹھے ہوئے تو میں نے اور عیاش بن ابی ربیعہ اور ہشام بن عاص نے آپس میں طے کیا کہ ہم فلاں جگہ صبح صبح اکٹھے ہو کر وہیں سے مدینہ کو ہجرت کرنی ہے تو جو صبح کے وقت وہاں نہ پہنچا اور اس کو روک لیا گیا تو اس کے دونوں ساتھی سفر شروع کردیں گے تو کہتے ہیں کہ میں اور عیاش بن ابی ربیعہ اس جگہ پر پہنچ گئے اور ہشام بن عاص کو قید کرلیا گیا اور اس کو سخت تکلیفوں میں ڈالا گیا اور وہ ان تکلیفوں اور فتنوں میں گھر گیا۔ جب ہم مدینہ پہنچے تو ہم کہا کرتے تھے کہ اللہ ان لوگوں کی توبہ قبول کرنے والے نہیں کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ انھوں نے اللہ کو پہچانا اور اس پر ایمان لائے اور اس کے رسولوں کی تصدیق کی۔ پھر دنیا کی مصیبتوں اور تکلیفوں کی وجہ سے اس سے پھرگئے اور وہ اپنے بارے میں کہا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں یہ آیات نازل کیں : { قُلْ یٰعِبٰدِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓی اَنْفُسِہِمْ لاَ تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ اللّٰہِ } اس قول تک { جَہَنَّمَ مَثْوًی لِلْمُتَکَبِّرِیْنَ ۔ } [الزمر ٦٠] ” اے نبی ! میرے بندوں سے کہہ دو ، جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم و زیادتی کرلی ہے کہ وہ اللہ کی رحمت سے نہ امید نہ ہوں۔ بیشک اللہ تعالیٰ سارے گناہ معاف کرنے والا ہے۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ان کو میں نے اپنے ہاتھ سے ایک خط میں لکھ کر ہشام کی طرف بھیج دیا۔ پھر ہشام بن عاص کہتے ہیں کہ جب یہ خط میرے پاس آیا تو میں اسے لے کر ذی طوی کی طرف نکل گیا اور میں اس کو اوپر سے نیچے تک (پڑھتا) اور اللہ سے دعا کرتا : یا اللہ ! مجھے اس کی سمجھ عطاء فرما تو پھر میں نے پہچان لیا کہ یہ ہمارے بارے میں نازل ہوئیں ہیں کیونکہ ہم اپنے بارے میں کہا کرتے تھے۔ پھر کہتے ہیں کہ میں اس کے بعد لوٹا اور اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جا ملا۔ آخر کار حضرت ہشام (رض) حضرت ابوبکر صدیق کے دور خلافت میں اور ان کے لشکر میں شہید ہوئے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔