HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

18191

(١٨١٨٥) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَالْحُسَیْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أُصِیبَ سَعْدٌ یَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاہُ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ یُقَالُ لَہُ حِبَّانُ بْنُ الْعَرِقَۃِ رَمَاہُ فِی الأَکْحَلِ فَضَرَبَ عَلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - خَیْمَۃً فِی الْمَسْجِدِ لِیَعُودَہُ مِنْ قَرِیبٍ فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مِنَ الْخَنْدَقِ وَوَضَعَ السِّلاَحَ وَاغْتَسَلَ أَتَاہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَہْوَ یَنْفُضُ رَأْسَہُ مِنَ الْغُبَارِ فَقَالَ قَدْ وَضَعْتَ السِّلاَحَ وَاللَّہِ مَا وَضَعْنَاہَا اخْرُجْ إِلَیْہِمْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : فَأَیْنَ ؟ ۔ قَالَ : ہَا ہُنَا وَأَشَارَ إِلَی بَنِی قُرَیْظَۃَ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِلَیْہِمْ فَنَزَلُوا عَلَی حُکْمِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَرَدَّ الْحُکْمَ فِیہِمْ إِلَی سَعْدٍ قَالَ فَإِنِّی أَحْکُمُ فِیہِمْ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَۃُ وَتُسْبَی الذُّرِّیَّۃُ وَتُقْسَمَ أَمْوَالُہُمْ قَالَ أَبِی فَأُخْبِرْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ : لَقَدْ حَکَمْتَ فِیہِمْ بِحُکْمِ اللَّہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ یَحْیَی وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ کُلُّہُمْ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٨١٨٥) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ خندق کے دن حضرت سعد کو زخم لگا، جو حبان بن عرقہ قریشی نے لگایا تھا۔ اس نے رگ حیات پر تیر مارا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد کے لیے مسجد میں خیمہ لگوایا تاکہ قریب سے اس کی تیمار داری کرسکیں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ خندق سے واپس آئے اور اپنے ہتھیار اتار دیے اور غسل کرلیا۔ اس وقت جبرائیل امین (علیہ السلام) اپنے سر سے غبار کو جھاڑتے ہوئے آئے۔ کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسلحہ اتار دیا، ہم نے اللہ کی قسم اسلحہ نہیں اتارا۔ آپ ان کی جانب نکلیے۔ آپ نے پوچھا : کہاں ؟ جبرائیل کہتے ہیں : وہاں اور بنو قریظہ کی جانب اشارہ کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی جانب گئے تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر اتر پڑے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ حضرت سعد (رض) کی جانب منتقل کردیا۔ حضرت سعد (رض) نے کہا : ان کے بارے میں میرا فیصلہ یہ ہے کہ لڑائی کرنے والوں کو قتل کیا جائے، بچوں کو قیدی بنایا جائے اور ان کے مالوں کو تقسیم کیا جائے۔ میرے باپ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے ان کے بارے میں اللہ کے حکم کے موافق فیصلہ دیا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔