HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

18276

(١٨٢٧٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ سَمِعْتُ زِیَادَ بْنَ ضُمَیْرَۃَ بْنِ سَعْدٍ السُّلَمِیَّ یُحَدِّثُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ : أَنَّ أَبَاہُ وَجَدَّہُ شَہِدَا حُنَیْنًا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالاَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الظُّہْرَ ثُمَّ عَمَدَ إِلَی ظِلِّ شَجَرَۃٍ فَقَامَ إِلَیْہِ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ وَعُیَیْنَۃُ بْنُ بَدْرٍ یَخْتَصِمَانِ فِی دَمِ عَامِرِ بْنِ الأَضْبَطِ الأَشْجَعِیِّ وَکَانَ قَتَلَہُ مُحَلِّمُ بْنُ جَثَّامَۃَ بْنِ قَیْسٍ فَعُیَیْنَۃُ یَطْلُبُ بِدَمِ الأَشْجَعِیِّ عَامِرِ بْنِ الأَضْبَطِ لأَنَّہُ مِنْ قَیْسٍ وَالأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ یَدْفَعُ عَنْ مُحَلِّمِ بْنِ جَثَّامَۃَ لأَنَّہُ مِنْ خِنْدِفَ وَہُوَ یَوْمَئِذٍ سَیِّدُ خِنْدِفَ فَسَمِعْنَا عُیَیْنَۃُ یَقُولُ : وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ لاَ أَدَعُہُ حَتَّی أُذِیقَ نِسَائَ ہُ مِنَ الْحَرِّ مَا أَذَاقَ نِسَائِی وَرَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : تَأْخُذُونَ الدِّیَۃَ خَمْسِینَ فِی سَفَرِنَا ہَذَا وَخَمْسِینَ إِذَا رَجَعْنَا ۔ وَہُوَ یَأْبَی فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی لَیْثٍ یُقَالُ لَہُ مِکْتَلٌ مَجْمُوعٌ قَصِیرٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا وَجَدْتُ لِہَذَا الْقَتِیلِ فِی غُرَّۃِ الإِسْلاَمِ إِلاَّ کَعِیرٍ وَرَدَتْ فَرُمِیَتْ أُولاَہَا فَنَفَرَتْ أُخْرَاہَا اسْنُنِ الْیَوْمَ وَغَیِّرْ غَدًا۔ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَدَہُ ثُمَّ قَالَ : تَأْخُذُونَ الدِّیَۃَ خَمْسِینَ فِی سَفَرِنَا ہَذَا وَخَمْسِینَ إِذَا رَجَعْنَا ۔ فَقَبِلَہَا الْقَوْمُ ثُمَّ قَالَ : ائْتُوا بِصَاحِبِکُمْ یَسْتَغْفِرُ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَجَائُ وا بِہِ فَقَامَ رَجُلٌ آدَمُ طَوِیلٌ ضَرْبٌ عَلَیْہِ حُلَّۃٌ لَہُ قَدْ تَہَیَّأَ فِیہَا لِلْقَتْلِ فَجَلَسَ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ لَہُ : مَا اسْمُکَ ؟ ۔ فَقَالَ : مُحَلِّمُ بْنُ جَثَّامَۃَ ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : اللَّہُمَّ لاَ تَغْفِرْ لِمُحَلِّمِ بْنِ جَثَّامَۃَ اللَّہُمَّ لاَ تَغْفِرْ لِمُحَلِّمِ بْنِ جَثَّامَۃَ اللَّہُمَّ لاَ تَغْفِرْ لِمُحَلِّمِ بْنِ جَثَّامَۃَ ۔ ثُمَّ قَالَ لَہُ : قُمْ ۔ فَقَامَ وَہُوَ یَتَلَقَّی دَمْعَہُ بِفَضْلِ رِدَائِہِ فَأَمَّا نَحْنُ فِیمَا بَیْنَنَا فَنَقُولُ إِنَّا لَنَرْجُو أَنْ یَکُونَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَدِ اسْتَغْفَرَ لَہُ وَلَکِنْ أَظْہَرَ ہَذَا لِیَنْزِعَ النَّاسُ بَعْضُہُمْ عَنْ بَعْضِ فَأَمَّا مَا ظَہَرَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - ہَذَا۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ۔ [ضعیف ]
(١٨٢٧٠) عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ ان کے والد اور دادا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ غزوہ حنین میں موجود تھے۔ دونوں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی۔ پھر سایہ دار درخت کے نیچے چلے گئے تو اقرع بن حابس اور عیینہ بن بدر، عامر بن اضبط کے خون کا جھگڑا لے کر آگئے، جسے محلم بن جثامہ نے قتل کیا تھا۔ عیینہ بن بدر، عامر بن اضبط کے خون کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ وہ قیس سے تھے اور اقراع بن حابس محلم بن جثامہ کا دفاع کر رہے تھے کیونکہ وہ ان دنوں قبیلہ خندف کے سردار تھے۔ ہم نے عیینہ کو سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ اے اللہ کے رسول ! میں اس کو نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں اس کی عورتوں کو غم پہنچاؤں جو میری عورتوں نے غم پایا ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے : تم پچاس اونٹ دیت کے سفر میں حاصل کرلو اور پچاس جب ہم واپس پلٹیں گے تب لے لینا، لیکن وہ انکار کررہا تھا تو بنو لیث کا ایک شخص کھڑا ہوا جس کو مکتل کہا جاتا تھا، وہ چھوٹے قد کا تھا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس مقتول کے لیے میں کچھ نہیں پاتا مگر اونٹوں کے اس قافلے کی مثل جس کے پہلے کو پھینک دیا جائے اور آخری کو بھگا دیا جائے۔ آج چھری تیز کی جائے اور کل ذبح کردیا جائے۔
رسول اللہ نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور فرمایا : تم پچاس اونٹ دیت کے سفر میں لے لو اور پچاس اونٹ تب لے لینا جب ہم واپس جائیں گے۔ لوگوں نے دیت کو قبول کیا، پھر کہا : تم اپنے ساتھی کو لاؤ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے لیے استغفار کرتے ہیں۔ وہ لے کر آئے تو ایک شخص گندمی رنگ لمبے قد کا کھڑا ہوا جس نے حلہ پہن رکھا تھا۔ وہ قتل کے لیے تیار تھا۔ وہ رسول اللہ کے سامنے بیٹھ گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! تو محلم بن جثامہ کو معاف نہ کر۔ تین مرتبہ فرمایا۔ پھر اسے کہا : کھڑا ہوجا۔ وہ کھڑا ہوا تو اس نے اپنے خون کو پایا کہ چادر کے زائد حصے کو لگا ہوا ہے اور ہمارے درمیان یہ باتیں ہو رہی تھیں۔ ہم کہہ رہے تھے کہ ہمیں امید ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے لیے بخشش کی دعا کردیں گے۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ معلوم ہوگیا کہ یہ چیز لوگوں کے درمیان جھگڑے کا باعث بنے گی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔