HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

18438

(١٨٤٣٢) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَسِیدِ بْنِ جَارِیَۃَ حَلِیفِ بَنِی زُہْرَۃَ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - عَشَرَۃَ رَہْطٍ عَیْنًا وَأَمَّرَ عَلَیْہِمْ عَاصِمَ بْنَ ثَابِتِ بْنِ أَبِی الأَقْلَحِ وَہُوَ جَدُّ عَاصِمٍ یَعْنِی ابْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَانْطَلَقُوا حَتَّی إِذَا کَانُوا بِالْہَدَّۃِ بَیْنَ عُسْفَانَ وَمَکَّۃَ ذُکِرُوا لِحَیٍّ مِنْ ہُذَیْلٍ یُقَالُ لَہُمْ بَنُو لِحْیَانَ فَنَفَرُوا لَہُمْ بِمَائَۃِ رَجُلٍ رَامٍ فَاتَّبَعُوا آثَارَہُمْ حَتَّی وَجَدُوا مَأْکَلَہُمُ التَّمْرَ فَقَالُوا ہَذِہِ تَمْرُ یَثْرِبَ فَلَمَّا أَحَسَّ بِہِمُ عَاصِمٌ وَأَصْحَابُہُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ لَجَئُوا إِلَی قَرْدَدٍ یَعْنِی فَأَحَاطَ بِہِمُ الْقَوْمُ فَقَالُوا : انْزِلُوا وَلَکُمُ الْعَہْدُ وَالْمِیثَاقُ أَنْ لاَ یُقْتَلَ مِنْکُمْ أَحَدٌ فَقَالَ عَاصِمٌ : أَمَّا أَنَا فَوَاللَّہِ لاَ أَنْزِلُ فِی ذِمَّۃِ کَافِرٍ الْیَوْمَ اللَّہُمَّ بَلِّغْ عَنَّا نَبِیَّکَ السَّلاَمَ فَقَاتَلُوہُمْ فَقُتِلَ مِنْہُمْ سَبْعَۃٌ وَنَزَلَ ثَلاَثَۃٌ عَلَی الْعَہْدِ وَالْمِیثَاقِ فَلَمَّا اسْتَمْکَنُوا مِنْہُمْ حَلُّوا أَوْتَارَ قِسِیِّہِمْ وَکَتَّفُوہُمْ فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ مِنْہُمْ أَحَدُ الثَّلاَثَۃِ قَالَ ہُوَ وَاللَّہِ أَوَّلُ الْغَدْرِ فَعَالَجُوہُ فَقَتَلُوہُ وَانْطَلَقُوا بِخُبَیْبِ بْنِ عَدِیٍّ وَزَیْدِ بْنِ الدَّثِنَۃِ فَانْطَلَقُوا بِہِمَا إِلَی مَکَّۃَ فَبَاعُوہُمَا وَذَلِکَ بَعْدَ وَقْعَۃِ بَدْرٍ فَاشْتَرَی بَنُو الْحَارِثِ خُبَیْبًا وَکَانَ قَتَلَ الْحَارِثَ یَوْمَ بَدْرٍ قَالَتِ ابْنَۃُ الْحَارِثِ : فَکَانَ خُبَیْبٌ أَسِیرًا عِنْدَنَا فَوَاللَّہِ إِنْ رَأَیْتُ أَسِیرًا قَطُّ کَانَ خَیْرًا مِنْ خُبَیْبٍ وَاللَّہِ لَقَدْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ قِطْفًا مِنْ عِنَبٍ وَمَا بِمَکَّۃَ یَوْمَئِذٍ مِنْ ثَمَرَۃٍ وَإِنْ ہُوَ إِلاَّ رِزْقٌ رَزَقَہُ اللَّہُ خُبَیْبًا قَالَتْ فَاسْتَعَارَ مِنِّی مُوسَی یَسْتَحِدُّ بِہِ لِلْقَتْلِ قَالَتْ فَأَعَرْتُہُ إِیَّاہُ وَدَرَجَ بُنَیٌّ لِی وَأَنَا غَافِلَۃٌ فَرَأَیْتُہُ مُجْلِسَہُ عَلَی صَدْرِہِ قَالَتْ فَفَزِعْتُ فَزْعَۃً عَرَفَہَا خُبَیْبٌ قَالَتْ فَفَطِنَ بِی فَقَالَ أَتَحْسَبِینِی أَنِّی قَاتِلُہُ مَا کُنْتُ لأَفْعَلَہُ قَالَتْ فَلَمَّا أَجْمَعُوا عَلَی قَتْلِہِ قَالَ لَہُمْ دَعُونِی أُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ قَالَتْ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ فَقَالَ : لَوْلاَ أَنْ تَحْسَبُوا أَنَّ بِی جَزَعًا لَزِدْتُ قَالَ فَکَانَ خُبَیْبٌ أَوَّلَ مَنْ سَنَّ الصَّلاَۃَ لِمَنْ قُتِلَ صَبْرًا ثُمَّ قَالَ اللَّہُمَّ أَحْصِہِمْ عَدَدًا وَاقْتُلْہُمْ بَدَدًا وَلاَ تُبْقِ مِنْہُمْ أَحَدًا وَأَنْشَأَ یَقُولُ : فَلَسْتُ أُبَالِی حَیْثُ أُقْتَلُ مُسْلِمًا عَلَی أَیِّ حَالٍ کَانَ فِی اللَّہِ مَصْرَعِی وَذَلِکَ فِی جَنْبِ الإِلَہِ وَإِنْ یَشَأْ یُبَارِکْ عَلَی أَوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ قَالَ : وَبَعَثَ الْمُشْرِکُونَ إِلَی عَاصِمِ بْنِ ثَابِتٍ لِیُؤْتَوْا مِنْ لَحْمِہِ بِشَیْئٍ وَکَانَ قَتَلَ رَجُلاً مِنْ عُظَمَائِہِمْ فَبَعَثَ اللَّہُ مِثْلَ الظُّلَّۃِ مِنَ الدَّبْرِ فَحَمَتْہُ مِنْ رُسُلِہِمْ فَلَمْ یَسْتَطِیعُوا أَنْ یَأْخُذُوا مِنْ لَحْمِہِ شَیْئًا۔ [صحیح۔ بخاری ٣٠٤٥]
(١٨٤٣٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دس افراد کا گروہ روانہ کیا۔ جن کے امیر عاصم بن ثابت بن ابی اقلع تھے۔ یہ عاصم کے دادا ہیں، یعنی حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب (رض) ۔ جب وہ چلتے ہوئے عسفان اور مکہ کے درمیان ایک بلند جگہ پر پہنچے تو ہذیل نامی قبیلے کا تذکرہ کیا گیا جن کو بنو لحیان کہا جاتا تھا۔ ان کے سو تیر اندازوں نے ان صحابہ کا پیچھا کیا اور انھیں کھجوریں کھاتے ہوئے پا لیا۔ انھوں نے کہا : یہ یثرب کی کھجوریں ہیں، جب عاصم اور ساتھیوں نے محسوس کرلیا کہ لوگوں نے انھیں گھیر لیا ہے تو انھوں نے کہا : تم اترو اور تم سے عہد وپیما ہے۔ تم میں سے کسی کو قتل نہ کیا جائے گا۔ عاصم نے کہا : میں کسی کافر کے عہد میں نہ اتروں گا۔ اے اللہ ! ہماری جانب سے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام بھیج دینا۔ انھوں نے ان سے قتال کیا۔ سات شہید ہوگئے۔ تین افراد نے ان کے عہد وپیما کو قبول کرلیا۔ جب انھوں نے ان پر غلبہ پا لیا اور ان کی کمان کی تندی کو اتار کر ان کے بازو پچھلی جانب باندھ لیے۔ جب ان تینوں میں سے ایک نے دیکھا تو کہنے لگا : یہ پہلا دھوکا ہے تو انھوں نے اس کو قتل کر ڈالا۔ خبیب بن عدی زید بن دثنہ کو مکہ لا کر فروخت کردیا۔ یہ جنگ بدر کے بعد کی بات ہے۔ بنو حارث نے خبیب کو خرید لیا۔ خبیب نے بدر کے دن حارث کو قتل کیا تھا۔ حارث کی بیٹی کہتی ہے کہ خبیب ہمارے پاس قیدی تھے۔ اللہ کی قسم ! میں نے خبیب سے بہتر قیدی کوئی نہیں دیکھا۔ اللہ کی قسم ! میں نے اس کو انگوروں کے گچھے کھاتے ہوئے دیکھا۔ حالانکہ وہ پھل مکہ میں موجود نہیں تھا۔ یہ اللہ رب العزت نے خبیب کو رزق عطا کیا تھا۔ کہتی ہے : خبیب نے مجھ سے استرا مانگا تاکہ قتل کی تیاری کیلئے وہ زیر ناف بال صاف کرے۔ کہتی ہے : میں نے اس کو دے دیا۔ میرا چھوٹا بیٹا آہستہ آہستہ چلتے ہوئے اس کے پاس پہنچ گیا۔ میں اس سے غافل تھی۔ جب میں نے اس کو دیکھا تو وہ اس کے سینے پر بیٹھا ہوا تھا۔ کہتی ہیں : میں گھبرائی جسے خبیب پہچان گئے۔ کہتی ہیں : اس نے مجھے تسلی دی اور کہا : تو میرے بارے میں گمان رکھتی ہے کہ میں اس کو قتل کر دوں گا۔ میں ایسا کرنے والا نہیں۔ کہتی ہے کہ جب تمام لوگ اس کو قتل کرنے پر جمع ہوگئے تو اس نے کہا : مجھے دو رکعت نماز پڑھ لینے دو ۔ کہتی ہے : خبیب نے دو رکعت نماز ادا کی اور فرمانے لگے : اگر تم میرے بارے میں یہ خیال نہ کرو کہ میں ڈر گیا ہوں تو میں مزید نماز ادا کرتا۔ راوی کہتے ہیں کہ خبیب پہلا انسان ہے جس نے باندھ کر قتل کیے جانے کے وقت نماز پڑھنے کی سنت جاری کی اور پھر فرمایا : اے اللہ ! ان کو شمار کرلے اور ان کو ایک ایک کر کے قتل کرنا۔ ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑ اور یہ شعر پڑھ رہے تھے۔
مجھے کوئی پروا نہیں جب میں حالت اسلام میں قتل کیا جاؤں اور کسی حالت میں اللہ کی راہ میں گرایا جاؤں۔
اور یہ میرا مرنا اللہ کے حق میں ہے۔ اگر وہ چاہے گا تو اپنی برکت سے بکھرے جوڑ ملا دے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ مشرکین نے عاصم بن ثابت کو بھیجا کہ وہ اس کا کچھ گوشت لیکر آئے اور ان کے قبیلے کے بڑے آدمی نے اس کو قتل کیا تھا۔ اللہ رب العزت نے شہید کی مکھیوں کا ایک جھنڈ چھتری کی مثل بھیج دیا۔ جس نے ان کے قاصد سے حفاظت کی تو وہ اس کا گوشت نہ لے جاسکا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔