HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

19763

(۱۹۷۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ الْیَمَامِیُّ عَنْ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ : فَأَرْدَفَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَرَائَ ہُ عَلَی الْعَضْبَائِ فَأَقْبَلْتُ إِلَی الْمَدِینَۃِ فَبَیْنَمَا نَحْنُ نَسُوقُ وَکَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ لاَ یُسْبَقُ شَدًّا فَجَعَلَ یَقُولُ أَلاَ مِنْ مُسَابِقٍ إِلَی الْمَدِینَۃِ ہَلْ مِنْ مُسَابِقٍ فَجَعَلَ یَقُولُ ذَلِکَ مِرَارًا فَلَمَّا سَمِعْتُ کَلاَمَہُ قُلْتُ لَہُ أَمَا تُکْرِمُ کَرِیمًا وَلاَ تَہَابُ شَرِیفًا قَالَ لاَ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی ائْذَنَ لِی فَلأُسَابِقَ الرَّجُلَ قَالَ : إِنْ شِئْتَ ۔ قَالَ فَطَفَرْتُ ثُمَّ عَدَوْتُ شَرَفًا أَوْ شَرَفَیْنِ ثُمَّ إِنِّی تَرَفَّعْتُ حِینَ لَحِقْتُہُ فَاصْطَکَّہُ بَیْنَ کَتِفَیْہِ فَقُلْتُ سَبَقْتُکَ وَاللَّہِ قَالَ إِنَّ أَظُنَّ قَالَ فَسَبَقْتُہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [متفق علیہ]
(١٩٧٥٧) ایاس بن سلمہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک غزوہ میں نکلے۔ انھوں نے حدیث کو ذکر کیا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی اونٹنی عضباء کے پیچھے بٹھا لیا۔ میں مدینہ کی طرف آرہا تھا اور ہم چل رہے تھے۔ انصار کا ایک آدمی جو بہت تیز دوڑتا تھا وہ کہہ رہا تھا : کوئی مدینہ تک دوڑ میں مقابلہ کرے گا۔ ہے کوئی مقابلہ کرنے والا۔ بار بار یہ کہہ رہا تھا۔ جب میں نے اس کی بات سنی تو کہا : کیا تو معزز کی عزت نہیں کرتا اور تو شریف سے نہیں ڈرتا۔ اس نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ۔ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے ماں باپ فدا ہوں، اگر آپ اجازت دیں تو میں اس آدمی سے دوڑ میں مقابلہ کروں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تو چاہے تو کرلو۔ کہتے ہیں : میں کو دا ، پھر میں ایک یا دو گھاٹیوں تک دوڑا پھر میں نے پیچھے سے مل کر اپنی برتری ظاہر کی اور اس کے کندھوں کے درمیان ہاتھ رکھے۔ میں نے کہا : میں تجھ سے مقابلہ بازی کروں گا۔ کہتے ہیں : میرا گمان ہے کہ پھر میں نے مدینہ تک اس کے ساتھ دوڑ لگائی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔