HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

20526

(۲۰۵۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَکَّارُ بْنُ قُتَیْبَۃَ الْقَاضِی بِمِصْرَ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِیسَی الْقَاضِی حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی ذُبَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لَمَّا خَلَقَ اللَّہُ آدَمَ وَنَفَخَ فِیہِ الرُّوحَ عَطَسَ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ فَحَمِدَ اللَّہَ بِإِذْنِ اللَّہِ فَقَالَ لَہُ رَبُّہُ رَحِمَکَ رَبُّکَ یَا آدَمَ فَقَالَ لَہُ یَا آدَمُ اذْہَبْ إِلَی أُولَئِکَ الْمَلاَئِکَۃِ إِلَی مَلإٍ مِنْہُمْ جُلُوسٍ فَقُلِ السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ فَذَہَبَ قَالُوا وَعَلَیْکَ السَّلاَمُ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی رَبِّہِ فَقَالَ ہَذِہِ تَحِیَّتُکَ وَتَحِیَّۃُ بَنِیکَ وَبَنِیہِمْ وَقَالَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی لَہُ وَیَدَاہُ مَقْبُوضَتَانِ اخْتَرْ أَیَّہُمَا شِئْتَ فَقَالَ اخْتَرْتُ یَمِینَ رَبِّی وَکِلْتَا یَدَیْ رَبِّی یَمِینٌ مُبَارَکَۃٌ ثُمَّ بَسَطَہَا فَإِذَا فِیہَا آدَمُ وَذُرِّیَّتُہُ فَقَالَ أَیْ رَبِّ مَا ہَؤُلاَئِ قَالَ ہَؤُلاَئِ ذُرِّیَّتُکَ فَإِذَا کُلُّ إِنْسَانٍ مَکْتُوبٌ عُمْرُہُ بَیْنَ عَیْنَیْہِ وَإِذَا فِیہِمْ رَجُلٌ أَضْوَؤُہُمْ أَوْ قَالَ مِنْ أَضْوَئِہِمْ لَمْ یُکْتَبْ لَہُ إِلاَّ أَرْبَعُونَ سَنَۃً فَقَالَ أَیْ رَبِّ زِدْ فِی عُمْرِہِ قَالَ ذَاکَ الَّذِی کُتِبَ لَہُ قَالَ فَإِنِّی قَدْ جَعَلْتُ لَہُ مِنْ عُمْرِی سِتِّینَ سَنَۃً قَالَ أَنْتَ وَذَاکَ قَالَ ثُمَّ اسْکُنِ الْجَنَّۃَ مَا شَائَ اللَّہُ ثُمَّ اہْبِطْ مِنْہَا وَکَانَ آدَمُ یَعُدُّ لِنَفْسِہِ فَأَتَاہُ مَلَکُ الْمَوْتِ فَقَالَ لَہُ آدَمُ قَدْ عَجِلْتَ قَدْ کُتِبَتْ لِی أَلْفُ سَنَۃٍ قَالَ بَلَی وَلَکِنَّکَ جَعَلْتَ لاِبْنِکَ دَاوُدَ مِنْہَا سِتِّینَ سَنَۃً فَجَحَدَ فَجَحَدَتْ ذُرِّیَّتُہُ وَنَسِیَ فَنَسِیَتْ ذُرِّیَّتُہُ فَیَوْمَئِذٍ أُمِرَ بِالْکِتَابِ وَالشُّہُودِ ۔ [حسن]
(٢٠٥٢٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ نے آدم کو پیدا فرمایا اور اس میں روح پھونکی۔ اس نے چھینک ماری تو کہا : الحمد للہ، اللہ کی اجازت سے اللہ کی حمد بیان کی۔ اللہ نے فرمایا : تیرا رب تیرے اوپر رحم کرے۔ اللہ نے فرمایا : اے آدم ! فرشتوں کی اس جماعت جو مجلس میں جا کر سلام کہو۔ وہ گئے تو انھوں نے کہا : وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ تم پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔
پھر اپنے رب کے پاس واپس آئے۔ اللہ نے فرمایا : یہ تمہارا اور اس کا سلام ہے اور اللہ نے فرمایا : جب اس کے دونوں ہاتھ بند تھے جو چاہے اختیار کر۔ اس نے کہا : میں نے اپنے رب کے داہنے ہاتھ کو پسند کیا۔ میرے رب کے دونوں ہاتھ داہنے اور بابرکت ہیں۔ پھر ہاتھ کھولا تو اس میں آدم اور اس کی اولاد تھی۔ فرمایا : اے میرے رب ! یہ کیا ہے ؟ فرمایا : تیری اولاد۔ ہر انسان کی عمر دونوں آنکھوں کے درمیان میں لکھی ہوئی تھی۔
ان میں سے ایک آدمی پیشانی کے اعتبار سے زیادہ چمکدار تھا اور صرف چالیس لکھا ہوا تھا، کہا : اے اللہ ! اس کی عمر میں اضافہ فرما۔ اللہ نے فرمایا : اس کی بس اتنی ہی عمر ہے، کہنے لگے : میری عمر کے ٦٠ سال اس کو دے دے۔ اللہ نے فرمایا : یہ آپ کا اور اس کا معاملہ ہے، پھر جنت میں ٹھہرے جتنی دیر اللہ نے چاہا۔ پھر اس سے اترے۔ حضرت آدم اپنی عمر شمار کرتے رہے جب موت کا فرشتہ آیا تو آدم نے فرمایا : تو نے جلدی کی۔ میری عمر تو ہزار سال ہے، فرشتے نے کہا : کیوں نہیں لیکن آپ نے اپنے بیٹے داؤد کو ساٹھ سال دے دیے تھے۔ آپ نے انکار کردیا۔ ان کی اولاد نے بھی انکار کیا۔ آدم بھول گئے۔ ان کی اولاد بھی بھول گئی۔ اس دن وہ لکھنے اور گواہوں کا حکم دیے گئے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔