HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

20907

(۲۰۹۰۱) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ فِی کِتَابِ السُّنَنِ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِیَّۃَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : افْتَرَقَتِ الْیَہُودُ عَلَی إِحْدَی أَوْ ثِنْتَیْنِ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً وَتَفَرَّقَتِ النَّصَارَی عَلَی إِحْدَی أَوْ ثِنْتَیْنِ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِی عَلَی ثَلاَثٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً ۔قَالَ أَبُو سُلَیْمَانَ الْخَطَابِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِیمَا بَلَغَنِی عَنْہُ قَوْلُہُ : سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِی عَلَی ثَلاَثٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً ۔ فِیہِ دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ ہَذِہِ الْفِرَقَ کُلَّہَا غَیْرُ خَارِجِینَ مِنَ الدِّینِ إِذِ النَّبِیُّ -ﷺ- جَعَلَہُمْ کُلَّہُمْ مِنْ أُمَّتِہِ وَفِیہِ أَنَّ الْمُتَأَوِّلَ لاَ یَخْرُجُ مِنَ الْمِلَّۃِ وَإِنْ أَخْطَأَ فِی تَأْوِیلِہِ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَمَنْ کَفَّرَ مُسْلِمًا عَلَی الإِطْلاَقِ بِتَأْوِیلٍ لَمْ یَخْرُجْ بِتَکْفِیرِہِ إِیَّاہُ بِالتَّأْوِیلِ عَنِ الْمِلَّۃِ فَقَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الصَّلاَۃِ فِی حَدِیثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فِی قِصَّۃِ الرَّجُلِ الَّذِی خَرَجَ مِنَ صَلاَۃِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فَبَلَغَ ذَلِکَ مُعَاذًا فَقَالَ مُنَافِقٌ ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ ذَکَرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- وَالنَّبِیُّ -ﷺ- لَمْ یَزِدْ مُعَاذًا عَلَی أَنْ أَمَرَہُ بِتَخْفِیفِ الصَّلاَۃِ وَقَالَ أَفَتَّانٌ أَنْتَ لِتَطْوِیلِہِ الصَّلاَۃَ وَرُوِّینَا فِی قِصَّۃِ حَاطِبِ بْنِ أَبِی بَلْتَعَۃَ حَیْثُ کَتَبَ إِلَی قُرَیْشٍ بِمَسِیرِ النَّبِیِّ -ﷺ- إِلَیْہِمْ عَامَ الْفَتْحِ أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ دَعْنِی أَضْرِبُ عُنُقَ ہَذَا الْمُنَافِقِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : إِنَّہُ قَدْ شَہِدَ بَدْرًا ۔وَلَمْ یُنْکِرْ عَلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ تَسْمِیَتَہُ بِذَلِکَ إِذْ کَانَ مَا فَعَلَ عَلاَمَۃً ظَاہِرَۃً عَلَی النِّفَاقِ وَإِنَّمَا یَکْفُرُ مَنْ کَفَّرَ مُسْلِمًا بِغَیْرِ تَأْوِیلٍ۔ [حسن لغیرہ]
(٢٠٩٠١) ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہود اکہتر (٧١) فرقوں میں بٹ گئے اور عیسائی اکہتر یا بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔
ابوسلیمان خطابی فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ قول کہ میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گیمراد یہ ہے کہ یہ تمام فرقے دین سے خارج نہ ہوں گے بلکہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت میں شمار کیے جائیں گے۔
شیخ فرماتے ہیں : جس نے کسی مسلمان کو مطلق طور پر کافر کہا تو اس کے کافر کہنے کی وجہ سے وہ دین سے نہ نکل جائے گا جیسا کہ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی حدیث میں ہے کہ معاذ بن جبل (رض) کے پیچھے سے آدمی نماز سے نکل گیا تو انھوں نے اس کو منافق کہہ دیا، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پتہ چلا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت معاذ (رض) کو نماز کی تخفیف کا حکم دیا اور فرمایا : اے معاذ (رض) ! کیا آپ فتنہ ڈالنے والے ہیں، یعنی زیادہ لمبی نماز نہ پڑھا کرو۔
حاتم بن ابی بلتعہ نے جب قریشیوں کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حملہ کی خبر دینے کی کوشش کی تو حضرت عمر (رض) کہنے لگے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر اجازت ہو تو میں اس منافق کی گردن اتاردوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ بدر میں شریک ہوا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کے اس کو منافق کہنے پر تکفیر نہیں فرمائی کیونکہ یہ نفاق پر ایک ظاہری علامت تھی اور کافر وہ ہوتا ہے جس نے کسی مسلمان کی بغیر تاویل کیتکفیر کردی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔