HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

2343

(۲۳۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ حَدَّثَنِی عَمِّی الْمَاجِشُونُ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یُوسُفُ الْمَاجِشُونُ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّہُ کَانَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ قَالَ: ((وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِیفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ إِنَّ صَلاَتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ اللَّہُمَّ أَنْتَ الْمَلِکُ لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّی ، وَأَنَا عَبْدُکَ ظَلَمْتُ نَفْسِی ، وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِی فَاغْفِرْ لِی ذُنُوبِی جَمِیعًا ، لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ ، وَاہْدِنِی لأَحْسَنِ الأَخْلاَقِ ، لاَ یَہْدِی لأَحْسَنِہَا إِلاَّ أَنْتَ ، وَاصْرِفْ عَنِّی سَیِّئَہَا ، لاَ یَصْرِفُ عَنِّی سَیِّئَہَا إِلاَّ أَنْتَ ، لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُ کُلُّہُ فِی یَدَیْکَ ، وَالشَّرُّ لَیْسَ إِلَیْکَ ، أَنَا بِکَ وَإِلَیْکَ ، تَبَارَکْتَ وَتَعَالَیْتَ ، أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ))۔ فَإِذَا رَکَعَ قَالَ: ((اللَّہُمَّ لَکَ رَکَعْتُ ، وَبِکَ آمَنْتُ ، وَلَکَ أَسْلَمْتُ ، خَشَعَ لَکَ سَمْعِی وَبَصَرِی ، وَمُخِّی وَعِظَامِی وَعَصَبِی))۔ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ قَالَ: ((اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا ، وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ))۔ فَإِذَا سَجَدَ قَالَ: ((اللَّہُمَّ لَکَ سَجَدْتُ ، وَبِکَ آمَنْتُ ، وَلَکَ أَسْلَمْتُ ، سَجَدَ وَجْہِیَ لِلَّذِی خَلَقَہُ فَصَوَّرَہُ ، فَشَقَّ سَمْعَہُ وَبَصَرَہُ ، تَبَارَکَ اللَّہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِینَ))۔ ثُمَّ یَکُونُ مِنْ آخِرِ مَا یَقُولُ بَیْنَ التَّشَہُّدِ وَالسَّلاَمِ: ((اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ ، وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّی ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ یُوسُفَ بْنِ یَعْقُوبَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، وَفِی رِوَایَۃِ عَبْدِ الْعَزِیزِ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَۃَ کَبَّرَ ثُمَّ قَالَ وَقَالَ: ((وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ))۔ وَقَالَ: وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ وَمِلْئَ مَا بَیْنَہُمَا ، وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ))۔ وَقَالَ: ((فَصَوَّرَہُ فَأَحْسَنَ صُورَتَہُ وَشَقَّ سَمْعَہُ وَبَصَرَہُ ، تَبَارَکَ اللَّہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِینَ))۔ فَإِذَا سَلَّمَ قَالَ فَذَکَرَ الدُّعَائَ ، وَلَمْ یَذْکُرْ قَوْلَہُ: ((وَمَا أَسْرَفْتُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، وَأَخْرَجَہُ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، وَذَکَرَ قَوْلَہُ: وَمَا أَسْرَفْتُ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۱/ ۹۳، ۷۱۷]
(٢٣٤٣) (ا) سیدنا علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو پڑھتے۔ ” میں نے اپنے چہرے کو اس ذات کی جانب متوجہ کیا جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا،یک سوئیسے تابع فرماں ہو کر اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ یقیناً میری نماز، قربانی، زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو سب جہانوں کا رب ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلمان ہوں۔ اے اللہ ! تو بادشاہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں۔ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، میرے سارے گناہ بخش دے، تیرے سوا گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں ۔ تو مجھے اچھے اخلاق کی طرف راہنمائی کر، تیرے سوا اچھے اخلاق کی طرف راہنمائی کرنے والا کوئی نہیں، مجھ سے برے اخلاق کو دور کر دے، تیرے سوا برے اخلاق سے دور کرنے والا کوئی نہیں۔ میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں۔ تمام خیر و بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے اور برائیوں کو تیری طرف منسوب نہیں کیا جاسکتا۔ میں تیرے ساتھ ہوں اور تجھ سے التجا کرتا ہوں۔ تو برکت والا اور بلندیوں والا ہے۔ میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور تیری طرف ہی رجوع کرتا ہوں۔ “ پھر جب آپ رکوع کرتے تو فرماتے : ” اے اللہ ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تیرے تابع فرماں ہوا، تیرے ہی آگے میرے کان، آنکھیں، دماغ، ہڈیاں اور اعضا جھکتے ہیں۔ “ جب رکوع سے سر مبارک اٹھاتے تو فرماتے : ” اے اللہ ! حمد و ستائش تیرے ہی لیے ہے اتنی کہ آسمان و زمین اور ان کا درمیانی خلا بھر جائے اور ان کے علاوہ بھی جو تو چاہے بھر جائے۔ “ پھر جب سجدہ کرتے تو کہتے : ” اے اللہ ! میں نے تیرے لیے سجدہ کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تیرے تابع فرماں ہوا، میرا چہرہ اس ذات کے آگے سجدہ ریز ہے جس نے اس کو پیدا کیا اور اس میں کان اور خوبصورت آنکھیں بنائیں۔ اللہ برکت والا ہے جو نہایت عمدہ تخلیق کرنے والا ہے۔ “ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشہد اور سلام کے درمیان پڑھتے۔ ” اے اللہ مجھے معاف کر دے جو پہلے کیا اور جو میں نے بعد میں کیا اور جو میں نے چھپ کر کیا اور جو میں نے علانیہ کیا اور جو میں نے زیادتی کی اور جس کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
(ب) عبدالعزیز کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو تکبیر کہتے۔ پھر فرماتے : انا اول المسلمین ” میں پہلا مسلمان ہوں “
راوی کہتے ہیں : جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع سے سر اٹھاتے تو کہتے : سمع اللّٰہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد ۔۔۔ اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف بیان کی۔ اے ہمارے پروردگار ! تعریف تیرے ہی لیے ہے اتنی کہ تمام آسمان اور زمین اور ان کے درمیان جو کچھ ہے بھر جائے اور ان کے بعد ہر وہ چیز بھر جائے جو تو چاہے اور فرمایا : ” جس نے اس کی نہایت عمدہ صورت بنائی اور اس کے کانوں اور آنکھوں کے شگاف بنائے۔ اللہ بڑا بابرکت ہے جو سب سے عمدہ تخلیق کرنے والا ہے “ پھر جب سلام پھیرتے۔۔۔ راوی کہتے ہیں کہ انھوں نے دعا کا ذکر کیا ہے لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قول ” وما اسرفت “ ذکر نہیں کیا۔
(ج) ایک دوسری سند سے وما اسرفت کے الفاظ بھی منقول ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔