HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

2626

(۲۶۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ (ح) وَأَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ جَعْفَرٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَخْتَرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ قَالَ: غَلَبَ عَلَی الْکُوفَۃِ رَجُلٌ قَدْ سَمَّاہُ زَمَنَ ابْنِ الأَشْعَثِ ، فَأَمَرَ أَبَا عُبَیْدَۃَ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ أَنْ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ فَکَانَ یُصَلِّی ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَامَ قَدْرَ مَا أَقُولُ: اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ ، وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ ، أَہْلَ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ ، لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ ، وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔ قَالَ الْحَکَمُ: فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی فَقَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ یَقُولُ: کَانَتْ صَلاَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَرُکُوعُہُ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ وَسُجُودُہُ وَمَا بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ قَرِیبًا مِنَ السَّوَائِ ۔ قَالَ شُعْبَۃُ فَذَکَرْتُہُ لِعَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ فَقَالَ: قَدْ رَأَیْتُ ابْنَ أَبِی لَیْلَی فَلَمْ تَکُنْ صَلاَتُہُ کَذَا۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: ہَذَا لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَمْرٍو۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۰]
(٢٦٢٦) (ا) حکم فرماتے ہیں کہ کوفہ میں ایک شخص حاکم ہوا۔ اس کا نام زمن بن اشعث تھا۔ اس نے ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود کو حکم دیا کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، آپ (رض) نماز پڑھاتے ہوئے جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنی دیر کھڑے رہتے کہ میں یہ دعا پڑھ لیتا : اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ ، وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ ۔۔۔ ” اے اللہ ! اے ہمارے پروردگار ! تیرے ہی لیے تعریف ہے جس سے آسمان اور زمین بھر جائیں اور ان کے بعد جو چیز تو چاہے بھر جائے۔ اے تعریف اور بزرگی کے لائق ! جس کو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جس سے تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں۔ کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ “ حکم کہتے ہیں : میں نے یہ بات عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کے سامنے ذکر کی تو انھوں نے کہا : میں نے براء بن عازب (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نماز میں قیام اور رکوع اور رکوع سے اٹھنے کے بعد اور سجدے اور سجدوں کے درمیان کا جلسہ، ان تمام حالتوں کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا تھا۔
(ب) شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ عمرو بن مرہ کے سامنے ذکر کی تو انھوں نے کہا : میں نے ابن ابی لیلی کو دیکھا ہے پر اس کی نماز اس طرح نہیں تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔