HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

2765

(۲۷۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْخَفَّافُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ قَالَ قُلْتُ لأَبِی أُسَامَۃَ أَحَدَّثَکُمْ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَالِسٌ فِی نَاحِیَۃِ الْمَسْجِدِ فَصَلَّی ، ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَیْہِ فَقَالَ: ((وَعَلَیْکَ ، ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ))۔ فَرَجَعَ فَصَلَّی ثُمَّ جَائَ فَسَلَّمَ عَلَیْہِ ، فَقَالَ لَہُ مِثْلَ ذَلِکَ ، فَقَالَ لَہُ فِی الثَّالِثَۃِ: فَعَلِّمْنِی یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ: ((إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلاَۃِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوئَ ، وَاسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ وَکَبِّرْ ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ ، ثُمَّ ارْکَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا ، ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَکَ حَتَّی تَعْتَدِلَ قَائِمًا ، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ قَاعِدًا ، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ اقْعُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ قَاعِدًا، ثُمَّ کَذَلِکَ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ وَسَجْدَۃٍ))۔ فَأَقَرَّ بِہِ أَبُو أُسَامَۃَ وَقَالَ: نَعَمْ۔ کَذَا قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَنْظَلِیُّ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ ، وَرِوَایَتُہُ کَذَلِکَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ ، وَمِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۵۷]
(٢٧٦٥) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد کے ایک کونے میں تشریف فرما تھے۔ اس آدمی نے نماز ادا کی ، پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام عرض کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وعلیک السلام اور جا نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ وہ پلٹا اور دوبارہ نماز پڑھی ۔ پھر آکر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا، آپ نے پھر اسی طرح کہا۔ جب تیسری بار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے یہی بات کہی تو اس نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! مجھے سکھا دیجیے، آپ نے فرمایا : جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو اچھی طرح وضو کر، پھر قبلہ رخ ہو کر تکبیر کہہ، پھر قرآن سے جو تجھے آسان لگے پڑھ، پھر انتہائی اطمینان سے رکوع کر ، پھر رکوع سے سر اٹھا حتیٰ کہ تو سیدھا کھڑا ہوجائے، پھر سجدہ کر، پھر سجدے سے اٹھ کر سیدھا بیٹھ جا، پھر نہایت اطمینان کے ساتھ دوسرا سجدہ کر۔ پھر نہایت اطمینان کے ساتھ سیدھا بیٹھ جا۔ پھر اسی طرح ہر رکعت میں کر۔
ابواسامہ نے ذکر کیا ہے کہ اس نے کہا ! جی بہتر۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔