HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

2815

(۲۸۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنِ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ ، ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ ، ثُمَّ یَقُولُ: ((اللَّہُ أَکْبَرُ))۔ وَإِذَا رَکَعَ کَبَّرَ حِینَ یَرْکَعُ ، وَیَرْفَعُ یَدَیْہِ ثُمَّ عَدَلَ صُلْبَہُ ، فَلَمْ یُصَوِّبْہُ وَلَمْ یُقْنِعْہُ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ ، ثُمَّ اعْتَدَلَ حَتَّی جَائَ کُلُّ عُضْوٍ إِلَی مَوْضِعِہِ مُعْتَدِلاً ، ثُمَّ یَفْعَلُ فِی الرَّکْعَۃِ الأُخْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ، حَتَّی إِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ کَمَا صَنَعَ فِی ابْتِدَائِ الصَّلاَۃِ حَتَّی إِذَا کَانَتِ السَّجْدَۃُ الَّتِی تَکُونُ حِلَّۃَ الصَّلاَۃِ رَفَعَ رَأْسَہُ فِیہَا ، وَقَعَدَ مُتَوَرِّکًا۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۷۳۰]
(٢٨١٥) محمد بن عمرو بن عطا فرماتے ہیں کہ میں نے ابو حمید (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے ۔ پھر اللہ اکبر کہتے اور جب رکوع کرتے تو بھی تکبیر کہتے اور رفع یدین کرتے، پھر اپنی پیٹھ کو برابر کرلیتے اور سر کو نہ زیادہ جھکاتے اور نہ ہی زیادہ اونچا کرتے۔ پھر سر اٹھاتے تو سمع اللہ لمن حمدہکہتے۔ پھر اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے، پھر سیدھے کھڑے ہوجاتے یہاں تک کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ برابر ہوجاتا، پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کرتے حتیٰ کہ جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور ہاتھوں کو اسی طرح اٹھاتے جس طرح نماز کے شروع میں آپ نے اٹھائے تھے حتیٰ کہ جب آخری رکعت کے آخری سجدے میں ہوتے جس میں سلام پھیرنا ہوتا تو سجدے سے سر اٹھا کر تورک کرتے ہوئے بیٹھ جاتے یعنی دایاں پاؤں کھڑا کرتے بائیں پاؤں کو دائیں ٹانگ کے نیچے سے دائیں طرف نکال دیتے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔