HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3139

(۳۱۳۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِی بُرَیْدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَوْرَائِ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ مَا عَقِلْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ فَقَالَ: عَلَّمَنِی دَعَوَاتٍ أَقُولُہُنَّ: اللَّہُمَّ اہْدِنِی فِیمَنْ ہَدَیْتَ ، وَعَافِنِی فِیمَنْ عَافَیْتَ ، وَتَوَلَّنِی فِیمَنْ تَوَلَّیْتَ ، وَبَارِکْ لِی فِیمَا أَعْطَیْتَ ، وَقِنِی شَرَّ مَا قَضَیْتَ ، إِنَّکَ تَقْضِی وَلاَ یُقْضَی عَلَیْکَ۔ أُرَاہُ قَالَ: إِنَّہُ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ ، تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ۔ قَالَ: فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِمُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ فَقَالَ: إِنَّہُ الدُّعَائُ الَّذِی کَانَ أَبِی یَدْعُو بِہِ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ فِی قُنُوتِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ: بُرَیْدٌ یَقُولُ ذَکَرْتُ ذَلِکَ لِمُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ۔ [ضعیف۔ قد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣١٣٩) (ا) ابوحورا بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا حسن بن علی (رض) سے پوچھا : آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا سیکھا ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا : آپ نے مجھے دعائیں سکھائی ہیں ، میں وہ پڑھتا ہوں ” اللہم اہدنی فیمن ہدیت۔۔۔“ ” اے اللہ ! مجھے ہدایت سے بہرہ ور فرما کر ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما اور مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تو نے عافیت بخشی ہے اور جنہیں تو نے اپنا دوست بنایا ان میں مجھے بھی شامل فرما اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس میں میرے لیے برکت عطا فرما اور جس شرکا تو نے فیصلہ کیا ہے اس سے مجھے محفوظ فرما اور بچا لے۔ بیشک تو ہی فیصلہ کرتا ہے تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ “
میرا خیال ہے کہ انھوں نے یہ بھی فرمایا : ” جس کو تو والی بنا دے وہ کبھی ذلیل و خوار نہیں ہوسکتا۔ اے ہمارے رب ! تو ہی برکت والا اور بلند وبالا ہے۔ “ راوی فرماتے ہیں : میں نے اس کا ذکر محمد بن حنفیہ کے سامنے کیا تو انھوں نے فرمایا : یہ تو وہی دعا ہے جو میرے والد صاحب فجر کی نماز میں قنوت میں پڑھا کرتے تھے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔