HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3142

(۳۱۴۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلاَنِیُّ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْقَاہِرِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی عِمْرَانَ قَالَ: بَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدْعُو عَلَی مُضَرَ إِذْ جَائَ ہُ جِبْرِیلُ فَأَوْمَأَ إِلَیْہِ أَنِ اسْکُتْ ، فَسَکَتَ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّہَ لَمْ یَبْعَثْکَ سَبَّابًا وَلاَ لَعَّانًا ، وَإِنَّمَا بَعَثَکَ رَحْمَۃً ، وَلَمْ یَبْعَثْکَ عَذَابًا لَیْسَ لَکَ مِنَ الأَمْرِ شَیْئٌ أَوْ یَتُوبَ عَلَیْہِمْ أَوْ یُعَذِّبَہُمْ فَإِنَّہُمْ ظَالِمُونَ ، ثُمَّ عَلَّمَہُ ہَذَا الْقُنُوتَ: اللَّہُمَّ إِنَّا نَسْتَعِینُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ ، وَنُؤْمِنُ بِکَ ، وَنَخْضَعُ لَکَ ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَکْفُرُکَ ، اللَّہُمَّ إِیَّاکَ نَعْبُدُ ، وَلَکَ نُصَلِّی وَنَسْجُدُ ، وَإِلَیْکَ نَسْعَی وَنَحْفِدُ ، نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخَافُ عَذَابَکَ الْجَدَّ ، إِنَّ عَذَابَکَ بِالْکَافِرِینَ مُلْحَقٌ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ صَحِیحًا مَوْصُولاً۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود فی المراسیل]
(٣١٤٢) خالد بن ابی عمران بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کفار مضر پر بددعا کر رہے تھے۔ اچانک جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اشارہ کر کے فرمایا : خاموش ہوجائیے ! تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چپ ہوگئے۔ پھر انھوں نے کہا : اے محمد ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو گالیاں دینے والا اور بددعا کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا۔ اس نے تو آپ کو رحمت بنا کر بھیجا ہے نہ کہ عذاب بنا کر۔ آپ کے اختیار میں کچھ نہیں، اللہ چاہے تو ان کی توبہ قبول کرلے یا عذاب دے ، کیونکہ وہ ظالم ہیں۔ پھر جبرائیل (علیہ السلام) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ قنوت سکھلائی ” اللہم انا نستعینک ونستغفرک۔۔۔“ ” اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں اور تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ تیرے لیے ہی خشوع و خضوع کرتے ہیں اور جو تیرا منکر ہے اس سے ہر قسم کا ناطہ توڑتے ہیں اور اس کو چھوڑتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور تیرے لیے ہی سجدہ کرتے ہیں، تیرے طرف ہی بھاگتے ہیں اور تیرے ہر حکم کے لیے تیار ہیں۔ تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بلاشبہ تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔