HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3416

(۳۴۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَزْہَرَ وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَۃَ أَرْسَلُوہُ إِلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَأَنَّہُمْ رَدُّوہُ إِلَی أُمِّ سَلَمَۃَ ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَنْہَی عَنْہُمَا ، ثُمَّ رَأَیْتُہُ یُصَلِّیہِمَا ، أَمَّا حِینَ صَلاَّہُمَا فَإِنَّہُ صَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ دَخَلَ وَعِنْدِی نِسْوَۃٌ مِنْ بَنِی حَرَامٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَصَلاَّہُمَا ، فَأَرْسَلْتُ إِلَیْہِ الْجَارِیَۃَ فَقُلْتُ: قُومِی لِجَنْبِہِ فَقُولِی لَہُ: تَقُولُ أُمُّ سَلَمَۃَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَسْمَعُکَ تَنْہَی عَنْ ہَاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ ، وَأَرَاکَ تُصَلِّیہِمَا ، فَإِنْ أَشَارَ بِیَدِہِ فَاسْتَأْخِرِی عَنْہُ - قَالَتْ - فَفَعَلَتِ الْجَارِیَۃُ ، فَأَشَارَ بِیَدِہِ فَاسْتَأْخَرَتْ عَنْہُ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((یَا بِنْتَ أَبِی أُمَیَّۃَ سَأَلْتِ عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، إِنَّہُ أَتَانَا نَاسٌ مِنْ عَبْدِ الْقَیْسِ بِالإِسْلاَمِ مِنْ قَوْمِہِمْ ، فَشَغَلُونِی عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الظُّہْرِ ، فَہُمَا ہَاتَانِ))۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ سُلَیْمَانَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ حَرْمَلَۃَ کِلاَہُمَا عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۱۷۶۔ مسلم ۸۳۴]
(٣٤١٦) حضرت ابن عباس (رض) کے آزاد کردہ غلام کریب سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عباس، عبدالرحمن بن ازہر اور مسور بن مخرمہ (رض) نے انھیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ (رض) کے پاس بھیجا تو انھوں نے کہا۔۔۔ پھر انھوں نے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کے بارے مکمل حدیث ذکر کی فرمایا : انھوں نے مجھے ام سلمہ (رض) کی طرف بھیج دیا۔ پس ام سلمہ (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان دونوں رکعتوں کو نماز عصر کے بعد پڑھنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے لیکن میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ دو رکعتیں پڑھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز عصر پڑھی اور میرے پاس تشریف لائے، اس وقت انصار میں سے بنو حرام کی چند عورتیں بھی میرے پاس بیٹھی ہوئی تھیں، آپ نے ان دو رکعتوں کو پڑھا تو میں نے ایک لڑکی کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا اور اسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک طرف کھڑے ہونے کے لیے کہا اور کہا کہ آپ انھیں بتائیں کہ ام سلمہ (رض) کہہ رہی ہیں : اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو ان دو رکعتوں کو پڑھنے سے منع کرتے ہوئے سنا اور اب آپ کو انھیں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ؟ ” اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشارہ کیا تو پیچھے ہٹ جانا۔ اس لڑکی نے ویسے ہی کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ سے اشارہ کیا تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور ہوگئی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : ” اے ابو امیہ کی بیٹی ! تم نے نماز عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھنے کے متعلق دریافت کیا ہے۔ یہ اس لیے کہ قبیلہ عبدالقیس کے لوگ میرے پاس آئے تھے، انھوں نے اپنی قوم کے اسلام کے متعلق بتایا اور انھوں نے مجھے ظہر کے بعد کی دو رکعتوں سے مصروف رکھا۔ یہ دو رکعتیں وہی ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔